آسٹریلیا کے تعمیرات اور بلڈنگ کے سیکٹر کی ایک صنعتی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جون 2029 تک 1.2 ملین نئے مکانات بنانے کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں کچھ رکاوٹیں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ ہدف قومی ہاؤسنگ معاہدے کے تحت حکومت کی تمام سطحوں کے ذریعہ طے پایا تھا۔
ماسٹر بلڈرز آسٹریلیا رہائشی، تجارتی اور شہری تعمیراتی شعبوں میں کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
ادارے کی سی ای او ڈینیتا وان کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کے پہلے دو سالوں کی ان کی تحقیق بتاتی ہے کہ ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مواصلات انیکا ویلز کہتی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں مزید اقدامات کریں تاکہ مصنوعی ذہانت سے پیدا شدہ غلط معلومات اور ووٹرز کو نشانہ بنانے والی میمز کو روکا جا سکے۔
گارڈین آسٹریلیا کی ایک تحقیق نے پتہ لگایا ہے کہ زیادہ تر -ون نیشن کے حامی عوامی گروپس غیر ملکی آپریشنز کے ذریعہ تیار کیے گئے مواد سے بھرے ہوئے ہیں، جو جنوب مشرقی ایشیاء سمیت بیرون ملک چلائے جاتے ہیں۔




