یہود دشمنی اور سماجی ہم آہنگی کے بارے میں رائل کمیشن کی عبوری رپورٹ گورنر جنرل سام موسٹین کے حوالے کر دی گئی ہے, رائل کمیشن کا آغاز دسمبر 2025 میں بونڈائی بیچ پر ہنوکا بائی دی سی ایونٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ افراد کی ہلاکت کیا گیا تھا
رائل کمیشن کے شروع ہونے کے صرف دو ماہ بعد جاری ہونے والی رپورٹ میں 14 سفارشات شامل ہیں۔
ان میں یہودیوں کے اعلیٰ مقدس ایام کے لیے پولیس کے طریقہ کار کو دیگر انتہائی خطرے والے یہودی واقعات تک بڑھانا شامل ہے۔ ایک کل وقتی کامن ویلتھ کاؤنٹر ٹیررازم کوآرڈینیٹر پر غور اور انسداد دہشت گردی کمیٹیوں اور طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے عبوری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
آج صبح نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد، وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کامن ویلتھ سے متعلق تمام سفارشات کو منظور کرے گی۔



