امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ایرانی بحری سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایران نے اس اقدام کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے نہ صرف سخت ردعمل دیا ہے بلکہ خلیج میں موجود امریکی اتحادیوں کو بھی خبردار کیا ہے۔
آسٹریلیا میں اپوزیشن کی جانب سے نئی امیگریشن پالیسی پیش کی گئی ہے، جسے ملکی سکیورٹی اور قومی شناخت کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کے مطابق اس پالیسی کا مقصد آسٹریلوی اقدار، سماجی ہم آہنگی اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ قنطاس ایئرلائن نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے اس کے اخراجات میں آٹھ ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف بین الاقوامی بلکہ اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ کچھ روٹس پر پروازوں کی تعداد میں کمی بھی زیر غور ہے۔





