لیبر کی بھاری اکثریت سے جیت کے بعد انتھونی البانیزی مضبوط مینڈیٹ کے ساتھ دوسری مدت کا آغاز کر یں گے. اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے اور وہاں غیر معینہ مدت تک فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے منصوبے کی منظوری دے دی. نیو ساؤتھ ویلز میں جرائم کے متاثرین کو جلد ہی اپنے مجرم کی حیثیت کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرنے کا حق حاصل ہو گا۔
لبرل پارٹی اپنی قیادت کے اختیارات پر غور کر رہی ہے کیونکہ اسے انتخابات میں لیبر کو ہونے والے بڑے نقصان کے بعد دوبارہ تعمیر کرنے کے مشکل کام کا سامنا ہے۔
حزب اختلاف کے ٹریژرر انگس ٹیلر اس دوڑ میں آگے نکل رہے ہیں جنہیں ، پارٹی کے اندر قدامت پسندوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ کچھ اعتدال پسند جیسے کہ اپوزیشن کی مالیات کی ترجمان جین ہیوم کی حمایت بھی حاصل ہے
ڈپٹی لبرل پارٹی رہنما - اوراب قائم مقام رہنما - سوسن لی بھی ایک دعویدار ہیں، اور اپوزیشن کے امیگریشن کے ترجمان ڈین ٹیہن اس دوڑ کا حصہ ہیں۔
اپوزیشن کے وزیر دفاع اینڈریو ہسٹی نے خود کو قیادت کی دوڑ سے باہر قرار دیا ہے۔





