مختصر خبریں : جمعرات 15 جنوری 2026

Hate Speech on keyboard

hate crime hate speech bullying online Credit: Peter Dazeley/Getty Images

مذہبی گروہوں کے رہنماؤں نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق اصلاحات پر ووٹنگ مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے نفرت انگیز تقاریر اور اسلحہ اصلاحات کے قانون پر تاحال حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔ کینبرا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 11 دھماکہ خیز آلات برآمد، بیلکونن اور لیک جِنِنڈیرا کے قریب پائپ بم ملے۔ امریکہ نے پاکستان اور ایران سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ معطل کر دی۔


مذہبی گروہوں کے رہنما نفرت انگیز تقاریر سے متعلق اصلاحات پر ووٹنگ کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے تاحال حکومت کے نفرت انگیز تقاریر اور اسلحہ اصلاحات کے قانون کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کینبرا کی سڑکوں پر مجموعی طور پر گیارہ دھماکہ خیز آلات برآمد ہوئے ہیں۔اے سی ٹی پولیس کی ڈیٹیکٹو ایکٹنگ انسپکٹر اینا ورونسکی کے مطابق پائپ بم بیلکونن کے علاقے میں فٹ پاتھوں پر ملے ہیں، جن میں لیک جِنِنڈیرا کے قریب کے مقامات بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ’مستند ذرائع‘ سے پہنچنے والی معلومات کے مطابق ایران میں قتلِ عام بند ہو چکا ہے اور وہاں پھانسی کی سزاؤں پر بھی عمل درآمد نہیں ہوگا۔دوسری طرف امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکہ قطر میں اپنے العدید ایئر بیس پر موجود اہلکاروں کی تعداد کم کر رہا ہے۔ حکام نے اس اقدام کو ’احتیاطی تدبیر‘ قرار دیا ہے۔
امریکہ نے پاکستان اور ایران سمیت 75 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ کا عمل روک دیا ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’امریکی محکمہ خارجہ ان 75 ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ روک رہا ہے، جن کے شہری ناقابلِ قبول حد تک امریکی عوام کی ویلفیئر کے لیے کیے گئے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔‘
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand