نیوز فلیش 25 جنوری: ٹیکس چھوٹ کا دفاع، آسٹریلیا ڈے پر مجمسوں کی بے حرمتی اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

آسٹریلیا کے وزیر خزانہ کی جانب سے اسٹیج تھری ٹیکس چھوٹ کا دفاع, ملیبورن میں آسٹریلیا ڈے سے قبل مجمسوں کی بے حرمتی, کیونزلینڈ میں شدید سمندری طوفان, نیوساوتھ ویلز میں لانگ ویک اینڈ پر شاہراوں پر احتیاط برتنے کی ترغیب اور روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب


آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے اسٹیج تھری ٹیکس چھوٹ کے حکومتی فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم انتھونی البنیزی نیشنل پریس کلب میں اپنے خطاب کے دوران اس فیصلے کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ اس کے مطابق متوسط آمدن کے حامل شہریوں کو سالانہ قریب 800 ڈالر کی چھوٹ ملے گی۔ چینل سیون سے گفتگو میں وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس فیصلے کے ردعمل میں مختلف آراء سامنے آئیں گی۔

آسٹریلیا ڈے سے ایک روز قبل ریاست وکٹوریہ میں کپتان کوک اور ملکہ وکٹوریہ کے مجسمے مسخ کرنے کے دو واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ان واقعات کی چھان بین کی جارہی ہے۔ وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن نے کہا ہے کہ ان مجمسوں کی دوبارہ ترمیم کی جائے گی۔

ریاست کوئنزلینڈ میں سمندری طوفان کیریلی کے باعث شدید بادوباران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے بعد شدید سیلاب کا بھی خطرہ موجود ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹاونزویل کے علاقے میں موجود لبرل پارٹی کے ایم پی فل تھومپسن نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ یہاں کے باشندے بچاو کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریاست نیو ساوتھ ویلز میں حکام نے لانگ ویک اینڈ کے دوران شاہراوں پر سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے۔ شاہراوں پر سفر کرنے والوں کو کہا گیا ہے کہ گرم موسم اور شدید ٹریفک کے باعث احتیاط سے کام لیں۔ رواں برس کے ابتدائی تین ہفتوں کے دوران اس ریاست میں ٹریفک حادثات میں قریب 21 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

 روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکراین نے جان بوجھ کر ایک روسی فوجی طیارہ مار گرایا ہے جو یوکراینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے لے جارہا تھا۔ انہوں نے اس عمل کو یوکراین کی جانب سے ایک جرمی عمل کے برابر قرار دیا ہے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand