وزیر اعظم انتھونی البانی نے تھیلیڈومائڈ ڈرگ کے زندہ بچ جانے والوں اور ان کے اہل خانہ سے باضابطہ معافی مانگی ہے۔ مسٹر البانی نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں نے بار بار "مدد طلب کی تی مگر انہیں یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے تحفظ نہیں دیا تھا۔
گرینز نے غزہ میں لڑائی کو مستقل طور پر روکنے کے لیے اپنا مطالبہ جاری رکھا ہے مشرق وسطیٰ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔خارجہ امور کے ترجمان سینیٹر جارڈن اسٹیل جان کا کہنا ہے کہ پارٹی عام شہریوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتی ہے اور اس کی مذمت کرتی ہے ۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہےکہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے پانچویں دن عسکریت پسند گروپ نے منگل کو ایک 17 سالہ لڑکی سمیت دس اسرائیلی خواتین کو رہا کر دیا ہے۔دس خواتین پر مشتمل اسرائیلی گروپ کے ساتھ ساتھ دو تھائی شہریوں کی رہائی سے، یرغمال بنائے جانے والے تقریباً 240 افراد میں سے رہائی پانے والے یرغمالوں کی کل تعداد 86 ہو گئی ہے۔دوسری طرف قطر میں بین الاقوامی ثالث جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع کی بھی گئی تو فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے کوما میں کلیئر نولینڈ کو اس کے عمر رسیدہ نگہداشت کے گھر میں چھیڑنے کے الزام میں ایک پولیس افسر کے خلاف الزامات کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن کے مشورے پر مونارو کمانڈ سے منسلک 33 سالہ سینئر کانسٹیبل کے خلاف قتل عام کا اضافی چارج عائد کیا گیا ہے۔
ایک ایسے پناہ گزین کی گمشدگی کے بعد جس نے ٹریکنگ ڈیوائس پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ آسٹریلین حکومت سخت "احتیاطی حراستی" نظام قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ کلیئر اونیل کا کہنا ہے کہ البانیز حکومت قانون سازی پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ جرائم کے مرتکب قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے سکے ، یاد رہے کہ ہائی کورٹ کے غیر معینہ مدت کے لیے حراست کو غیر قانونی قرار دینے کے باعث کئی محصورین کو رہا کیا گیا تھا۔
مرے ڈارلنگ کے دریائی پانی کی تقسیم پر قانون سازی کو منظور کرنے کے لیے حکومت کے پاس اب سینیٹ میں درکار تعداد موجود ہے۔ ڈیوڈ پوکاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ دریائے مررمبیجی کے لیے مخصوص فنڈنگ میں مزید $20 ملین کے عوض بل کی حمایت کریں گے اور نظام کے انتظام میں زیادہ سے زیادہ بامعنی مقامی انتظام پر زور دیں گے۔
ایک نئے ملک گیر سروے سے پتہ چلتا ہے کہ آب و ہوا کا بحران نوجوان آسٹریلوی باشندوں کے لیے سب سے بڑی تشویش ہے۔
مشن آسٹریلیا کی 2023 یوتھ سروے رپورٹ نے پایا ہے کہ 44 فیصد جواب دہندگان ماحولیات کو اس مسئلے کے طور پر دیکھتے ہیں جو انہیں سب سے زیادہ پریشان کرتا ہے،
جنوبی آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ میں کل ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کے کئی علاقوں میں مکانات زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ کچھ علاقے بجلی سے محروم ہیں، جنوب اور شرقی ریاستی کے ساتھ نیو ساؤتھ ویلز میں شدید موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے جہاں متعدد علاقوں میں کم وقت میں تیز موسلادھار بارش اور طوفان کے بعد سیلاب پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔
انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ کی ایک سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ امدادی کارکن 17 روز سے اس ریسکیو آپریشن کے دوران سلکیارا کی زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے تھے۔
پی ٹی آئی نے ’عمران خان کی انتخابات سے دستبرداری یا کسی اور رہنما کی نامزدگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف خالد کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریقۂ کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا.
کراچی کی ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے پر پولیس نے عمارت کی تعمیر کی منظوری میں مبینہ غفلت اور مال انتظامیہ کی سنگین لا پرواہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔پلازہ میں آتشزدگی میں 11 ہلاکتوں کے بعد اس مقدمے میں کے الیکٹرک اور فائر بریگیڈ سمیت دیگر محکموں کو نامزد کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھارت میں جاری ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے گلین میکسویل کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو آخری گیند پر پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔اسی دوران کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی سیریز ختم ہونے سے قبل ہی واپس وطن آ جائیں گے۔رواں ماہ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کئی ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے