البانیز حکومت جی ایس ٹی، میڈی کئیر اور NDIS میں اصلاحات کرے گی۔ دوسری طرف حکومت نے ایوان زیریں میں بحث سے قبل ہنگامی امیگریشن حراستی قوانین کا دفاع کیا ہے.البانیز حکومت کے ہنگامی قانون تحت عدالت امیگریشن حراست سے رہائی پانے والوں کو واپس جیل بھیجنے کی اجازت دے سکتی ہے۔
اس سے پہلے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد تین نظربندوں کو رہائی کے بعد دوبارہ جرم کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد منگل کی شام کو حکومتی قانون سینیٹ سے منظور ہوا۔
اسرائیل نے غزہ کے تمام علاقوں میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے تاہم بعض یرغمالیوں کے لواحقین اسرائیلی حکومت سے مذاکرات کے میز پر لوٹنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ قوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ہسپتال سمیت کوئی جگہ شہریوں کے لئے محفوظ نہیں اور پورا شہر حملوں کی لپیٹ میں ہے۔
پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس کے زمینی حملوں کا دائرہ کار غزہ کے تمام علاقوں تک پھیل چکا ہے اور اسرائیلی فوجی براہ راست فلسطینی جنگجوؤں سے لڑ رہے ہیں۔
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں حملوں میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر سفری پابندیاں عائد کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث آباد کاروں پر سفری پابندیاں عائد کرے گا، امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 314 حملے ریکارڈ کیے ہیں۔
وفاقی حکومت نے یہودی برادری سے وعدہ کیا ہے کہ آسٹریلیا ان کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے حالانکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے "اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے" کی تاکید کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتےآسٹریلیا کے مشرق مغرب اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
بیورو آف میٹرولوجی کی جانب سے بدھ کے بعد سے گرمی کی تین روزہ لہر کی وارننگ مغربی کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ میں جاری رہے گی۔ لوگوں کو گرمی سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
آسٹریلیا پوسٹ کے سربراہ کے اعلان کردہ آسٹریلیا پوسٹ کو جدید بنانے کے منصوبے میں روازانہ کے بجائے ایک دن کے وقفے سےخطوط گھروں تک بھیجے جائیں گے، کاروبار کو کسٹمر کے ڈیجیٹل مطالبات کے مطابق لائے گا۔
البانیز حکومت نے گرینز کے ساتھ ایک بل پر معاہدہ کیا ہے جس کے تحت زمین کے مالکان کو ان کی جائیداد پر ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ادائیگی کی جائے گی ، کلین انرجی ریگولیٹرز کے زیرِ نگرانی قدرتی ماحول کی بحالی کی مجوزہ اسکیم کے تحت ، کاروبار اور مخیر حضرات ماحول دشمن اشیا کو ہٹانے، دریا کے کنارون کی مرمت یا رہائش گاہوں کو تبدیل کرنے جیسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
دبئی میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس کے چھٹے دن، 63 ممالک نے مضر گیسز کےاخراج میں بڑی کمی کا وعدہ کیا ہے۔
گلوبل کولنگ کا عہد دنیا کی پہلی اجتماعی کوشش ہے ، جس میں خوراک اور ادویات کے لیے ریفریجریشن شامل ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں بشرہ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ملازم نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ ۔ وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیئے ہیں۔
کرکٹ میں،
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے پاکستان اور پرئیم منسٹر الیون کے درمیان پریکٹیس میچ کا ٹاس کرکے افتتاح کیا۔ اس میچ کو آسٹریلین اسکواڈ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائیل قرار دیا جا رہاہے۔۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود نے آج کینبرا کے مانوکا اوول میں ہونے والے سالانہ پرائم منسٹر الیون [[گیارہ]] کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
چار روزہ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے مانوکا اوول میں تین دن ٹریننگ کی ۔اس پریکٹس میچ کے بعد پاکستان ٹیم دی ویسٹ ٹیسٹ میچ کے لیے پرتھ روانہ ہو جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز چودہ دسمبر سے شروع ہوگی دوسرا میچ میلبرن اور تیسرا سڈنی میں کھیلا جانا ہے