ہفتہ رفتہ :جمعہ 16 مئی 2025

Australian Prime Minister Albanese meets Indonesian President Prabowo in Jakarta

Australian Prime Minister Anthony Albanese (L) greets Indonesian President Prabowo Subianto after a press conference following their meeting at the Presidential Palace in Jakarta, Indonesia, 15 May 2025. Source: EPA / ADI WEDA/EPA/AAP Image

وزیراعظم نے انڈونیشیا پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنائے۔ اقوام متحدہ کا اصرار ہے کہ وہ غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی کوششوں کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ کوئنز لینڈ کی سینیٹر لاریسا واٹرس کو گرینز کی نئی وفاقی رہنما کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔


وزیر اعظم انتھونی البانیزی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔

انتخابات کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم البانیزی اپنے جکارتہ کے دورے کو دو طرفہ دفاعی روابط کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طے پانے والے معاہدے تعلقات کو گہرا کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان 18 مئی تک سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔‘

انھوں نے سینیٹ میں خطاب کے دوران پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دونوں ممالک سیز فائر پر متفق ہے مگر کشیدگی کم ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت ملٹری ٹو ملٹری بات چیت ہو رہی ہے مگر یہ معاملہ سیاسی مذاکرات کی طرف جائے گا کیونکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔‘
_________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقےSBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand