اسرائیل اور غزہ میں تشدد میں اضافے کے خدشے کے باعث آسٹریلین دفاعی دستوں کو مشرق وسطیٰ میں بھیجا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی ایک احتیاطی اقدام ہے جو سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں خطے میں آسٹریلوی باشندوں کی مدد کرے گا۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی ہے اور ان سے خطے میں تنازعات کے بارے میں کیے گئے تبصروں پر مستعفی ہونے پر زور دیا ہے۔
سلامتی کونسل سے خطاب میں مسٹر گوٹیریس نے کہا تھا کہ حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے نام پر فلسطینیوں کی "اجتماعی سزا کا جواز پیش نہیں کر سکتی" اور یہ بھی دلیل دی کہ فلسطینیوں کو اس کا نشانہ بنایا گیا ہے جسے انہوں نے "56 سال سے جبری قبضے" کے طور پر بیان کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ حفاظتی ضمانتوں کی کمی کی وجہ سے شمالی غزہ کے بڑے اسپتالوں میں ایندھن اور جان بچانے والی امداد تقسیم کرنے سے قاصر ہے۔
ادارے نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ کی پٹی میں صحت کا سامان اور ایندھن لایا جا سکے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کاے باعث ہر تین میں سے ایک ہسپتال نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
توقع ہے کہ آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیز سے جلد آسٹریلیا کے دفاعی برآمدات کے کنٹرول کو بحال کرنے والے نئے قوانین پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔امید ہے کہ ان قوانین سے آکس کے بارے میں امریکی کانگریس کے لئے قوانین کی منظوری آسان ہو سکے گی۔
وفاقی عدالت کا کہنا ہے کہ روبی پرنسس کروز لائنر کووڈ کی وبا پھوتنے کے باوجود متاثرہ مریضوں کی موجودگی میں لا پرواہی کا مرتکب ہوا اور سفر جاری رکھا۔گرچہ کروز پر غفلت برتنے کا الزام ثابت ہوا مگر عدالت نے ایک مسافر کی جانب سے چوٹوں اور پریشانیوں کے لئے ہرجانے کی درخواست مسترد کردی۔
افغانستان میں دو سال قبل طالبان کی حکومت آنے کے بعد پاکستان منتقل ہونے والے صحافیوں، موسیقاروں، گلوکاروں اور فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے 31 اکتوبر تک غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک چھوڑنے کے حکومتِ پاکستان کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں مسلسل تیسری شکست کے بعد پاکستان کی ٹائٹل کی دوڑ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان کےپاس فائنل تک رسائی کے امکانات آئندہ میچز میں کامیابی پر ہی منحصر ہیں۔