اتوار 22 جون کو ڈارون میں پاکستانی ایسوایشن آف نارتھرن ٹیریٹیرز (PANTA) Pakistan Association of Northern Territory کے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن اور ملٹی کلچرل رمضان افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں لگ بھگ 800 افراد نے بیک وقت افطار کیا۔ یہ تقریب نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کی عکاسی تھی بلکہ مختلف قومیتوں، زبانوں اور پس منظر رکھنے والے افراد کے درمیان باہمی احترام اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی بنی۔
تقریب میں خواتین کی خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کمیونٹی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
ڈارون میں کے پاکستانی ایسوایشن آف نارتھرن ٹیریٹیرز زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن اور ملٹی کلچرل رمضان افطار ڈنر کے موقع پر ہمارے ایگزیکٹو پروڈیوسر ریحان علوی کی شرکا سے کی گئی بات چیت پر مبنی پوڈ کاسٹ سننے کے لئے پلے بٹن پر کلک کیجئے۔
• عزیر میر — صدر | پاکستان ایسوسی ایشن آف ناردرن ٹیریٹری، آسٹریلیا
• ڈارون — کمیونٹی اعزازات• لائف ٹائم کنٹریبیوشن ایوارڈ — طویل مدتی خدمات اور اثرات — روبینہ محمد
• ریزیلینس اینڈ کریج ایوارڈ — مشکلات پر قابو پا کر دوسروں کو حوصلہ دینا — سعدیہ امان
• انسپرنگ وومن آف دی ایئر — مجموعی خدمات اور قیادت — حمنہ جمیل
• ایمرجنگ لیڈر — ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت — مہرخ داود
• انسنگ ہیرو ایوارڈ — خاموش مگر مؤثر کمیونٹی خدمات — ریٹا ندیم
• کلچرل ہیریٹیج چیمپیئن — زبان، روایات اور ثقافتی شناخت کا تحفظ — مدیحہ شیراز
• والنٹیئر آف دی ایئر ایوارڈ — کمیونٹی خدمت کے لیے غیر معمولی لگن — ثنا تمور
• فیملی اسٹرینتھ اینڈ سپورٹ ایوارڈ — آسٹریلیا میں ایمان، ثقافت اور زندگی کے توازن کے ساتھ خاندانی فلاح کو مضبوط بنانا —
• یوتھ ایمپاورمنٹ چیمپیئن — نوجوان خواتین اور لڑکیوں کی معاونت —
• انٹرپرینیور اینڈ ہوم بیسڈ بزنس ایوارڈ — خواتین کی قیادت میں چھوٹے کاروبار، کیٹرنگ، سلائی یا سوشل انٹرپرائزز کا اعتراف —
شرکا اور معزز مہمانان:
• عزت مآب جنسن چارلس — وزیر برائے کثیرالثقافتی امور، نمائندگی کرتے ہوئے چیف منسٹر ناردرن ٹیریٹری، عزت مآب لیا فینوکیارو
• مسٹر لیوک گوسلنگ — رکن، آسٹریلوی ایوانِ نمائندگان
• مس سیلینا یوئیبو — قائد حزبِ اختلاف
• مسز اولی کارلسن — رکن برائے وانگوری
• مسٹر میتھیو کرلے — رکن برائے بلین
• مسٹر باگس ہندرانیگ کوبارسیہ — قونصل خانہ جمہوریہ انڈونیشیا، ڈارون






