مصنوعی ذہانت (AI) کے چیلنجنگ دور میں ترجمہ کرنے والوں کا مستقبل کیا ہے؟

Young woman using laptop and talking on the phone via speakerphone

International Translation Day is observed annually on 30 September Source: Getty / fotostorm

اقوامِ متحدہ کی جانب سے ترجمہ کرنے والوں کے عالمی دن کو تسلیم کیے ہوئے آٹھ سال گزر چکے ہیں۔ یہ دن ہر سال 30 ستمبر کو منایا جاتا ہے ۔ یہ دن زبان و ترجمہ کے ماہرین کی خدمات کو سراہنے کے لیے منایا جاتا ہے جو ثقافتی تفہیم، رابطے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا میں بعض مترجمین اور ترجمانوں کا کہنا ہے کہ اس پیشے کے تحفظ اور زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے.


تقریباً ایک سال قبل، کا بِک کو ایک نہایت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی والدہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل تھیں۔
لیکن وہ انگریزی نہیں سمجھتی تھیں، اور ڈاکٹرز کینٹونیز زبان نہیں بولتے تھے، اس لیے کا بِک کو اپنی والدہ کے لیے ترجمان بننا پڑا۔
وہ کہتی ہیں کہ وہ لمحے بہت کٹھن تھے۔ خاص طور پر ایسے نازک وقت میں بیٹی بن کر ساتھ رہنا اور ساتھ ہی ترجمان کا کردار ادا کرنا، ایک دل توڑ دینے والا تجربہ تھا۔"
میقارے یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کی سینئر لیکچرر، ڈاکٹر جنہیون چو کہتی ہیں کہ اس طرح کے حالات غیر اخلاقی اور قابلِ اجتناب ہیں۔
ڈاکٹر چو کے مطابق آسٹریلیا میں 20 ہزار سے زیادہ مترجمین اور ترجمان کام کر رہے ہیں
"زیادہ تر لوگ ترجمہ (translation) اور ترجمانی (interpreting) میں فرق نہیں جانتے۔ سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ ترجمہ تحریری ہوتا ہے جبکہ ترجمانی زبانی۔ دوسرے ممالک، مثلاً جنوبی کوریا یا چین میں مترجمین اور ترجمان میڈیا میں نظر آتے ہیں، وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ سرکاری دوروں پر جاتے ہیں اور بعض اوقات مشہور شخصیات کی طرح جانے جاتے ہیں۔ لیکن آسٹریلیا میں ہم کتنے مترجم یا ترجمان میڈیا میں دیکھتے ہیں؟"
مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی نے مترجمین کے لیے ایک اور چیلنج پیدا کر دیا ہے۔
ستمبر کے اوائل میں Apple نے اعلان کیا کہ اس کے AirPods میں اب لائیو ترجمے کی صلاحیت شامل کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر "زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے" کے لیے بنایا گیا ہے۔اپریل میں Duolingo نے جنریٹیو AI کی مدد سے 148 نئی زبانوں کے کورسز متعارف کرائے، جو اس سے پہلے 12 سال میں صرف 100 کورسز بنا سکا تھا۔
Microsoft کی ایک رپورٹ کے مطابق مترجمین اور ترجمان وہ پیشہ ور ہیں جو مصنوعی ذہانت سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کے 98 فیصد کام AI کے ساتھ اوورلیپ کرتے ہیں۔

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand