آسٹریلیا میں وولنٹیئر ویک کے موقع پر ایس بی ایس اردو کی اس خصوصی پوڈکاسٹ میں ہم بات کر رہے ہیں شالینا شیخ سے، جو عدالتوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دے کر کمیونٹی کے کمزور اور مشکل حالات سے گزرنے والے افراد کی مدد کرتی ہیں۔ شالینا نہ صرف قانونی نظام کو سمجھنے میں لوگوں کی رہنمائی کرتی ہیں بلکہ عدالت کے دباؤ اور غیر یقینی صورتحال میں انسانی ہمدردی اور اعتماد کا سہارا بھی فراہم کرتی ہیں۔
اس خصوصی گفتگو میں شالینا شیخ اپنے ذاتی سفر، رضاکارانہ خدمت کے جذبے، اور ان تجربات پر روشنی ڈالتی ہیں جنہوں نے انہیں دوسروں کی مدد کے لیے وقت اور توانائی وقف کرنے پر آمادہ کیا۔ وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ آسٹریلیا جیسے متنوع معاشرے میں رضاکارانہ خدمات کیوں نہایت اہم ہیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زبان، ثقافت یا قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
پوڈکاسٹ میں یہ بھی جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ رضاکارانہ کام صرف دوسروں کی مدد نہیں بلکہ خود انسان کی شخصیت، اعتماد اور کمیونٹی سے تعلق کو بھی مضبوط بناتا ہے۔




