آسٹریلیا کے کئی ریجنل قصبوں کے لیے فاطمہ جیسے ضروری عملے کو لانا اور روکنا ایک چیلنج ہے۔ لیکن، یہ ایک بڑھتی ہوئی ضرورت بھی ہے۔
نیو ساوتھ ویلز حکومت کا ایک منصوبہ، جسے 'The Welcome Experience' کہا جاتا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ضروری عملے کو مفت معاون خدمات کی پیشکش کے ذریعے راغب کر رہا ہے۔
یہ سہولت 15 ریجنز میں دستیاب ہے اور ریاستی حکومت کے 25 ملین ڈالر کے Essential Worker Attraction Program کا حصہ ہے۔جو لوگ اس میں رجسٹر ہوتے ہیں، ان کا تعارف ایک 'مقامی راطبہ افسر' سے کروایا جاتا ہے، جو رہائش، بچوں کی دیکھ بھال، شریکِ حیات کے لیے ملازمت کے مواقع، اور یہاں تک کہ نئے ہمسایوں سے تعارف تک میں مدد فراہم کرتا ہے۔
'Welcome Experience' کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ یہ ضروری کام کے ملازمین کو سماجی تعلقات قائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جن میں کھیلوں کے کلبوں، کمیونٹی گروپس اور تقریبات سے متعارف کروانا شامل ہے۔
____