ہفتہ رفتہ 12 جنوری :چین میں انسانی حقوق کی پامالی، بحر احمر میں حوثیوں کے حملے، آسٹریلیا میں موسمی انتباہ

Asylum seekers at the Manus Island detention centre in March 2014.

Group of people marching for human rights. Source: AAP / LeoPatrizi/Getty Images

آسٹریلوی حکومت چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف موثر آواز اٹھانے میں ناکام ۔ ہیومن رائٹس واچ کا شکوہ , بحر احمر میں حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوے حملوں کے بعد تجارتی کشتیاں افریقہ کے گرد لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور اور مغربی آسٹریلیا اور کوئنزلینڈ کے باسیوں کو شدید موسمی حالات کے لیے تیار رہنے کی وارننگ


ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف موثر آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔ اس ادارے کی ورلڈ رپورٹ 2024 کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے چینی سرکار کے ساتھ اس مدعے کو اجاگر کرنے کے لیے کافی کام نہیں کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی آسٹریلیا میں ڈائریکٹر ڈینیئلا گیوسن کے بقول دو طرفہ تعلقات میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

اس کے جواب میں دفتر خارجہ و تجارت نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہی چین پر دو طرفہ اور عوامی سطح پر زور ڈالا گیا ہے کہ اور آئندہ بھی ان مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ 

بحر احمر میں حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوے حملوں کے بعد تجارتی کشتیاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افریقہ کے گرد لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مدعے پر جمعہ کے روز بحث کا آغاز ہوگا اور باغیوں پر زور ڈالا جائے گا کہ وہ تجارتی جہازوں کو نشانہ نہ بنائیں۔ 19 نومبر کے بعد سے تجارتی جہازوں پر لگ بھگ قریب دو درجن حملوں نے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملے کے معاملے کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں لانے پر ہیومن رائٹس واچ نے جنوبی افریقہ کو سراہا ہے۔ اس اعلیٰ عدالت میں دو روزہ سماعت کے دوران جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں نسل کُشی کے الزام کے مختلف پہلووں پر غور کیا جائے گا۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکیٹیو ڈائیریکٹر ٹیرانا حسن کے بقول جنوبی افریقہ کا یہ اقدام خاصا اہم ہے۔

 
مغربی آسٹریلیا اور کوئنزلینڈ کے باسیوں کو شدید موسمی حالات کے لیے تیار رہنے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں قریب 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے موسم سے لوگوں کو خبردار کیا ہے۔ ماہر موسمیات ہیری کلارک نے چینل 9 کو بتایا کہ شمالی کویئنز لینڈ میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
 
سابقہ لیبر وزیر کریگ ایمرسن کو سپر مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں چیک کرنے کے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ یہ تمام سپرمارکیٹس اجناس کی فراہم کرنے والوں کو کیا قیمت ادا کرتی ہیں اور پھر صارفین سے ان اشیاء کی کیا قیمت وصول کی جاتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق گھروں کے اندر کی فضاء بعض اوقات باہر کے مقابلے میں زیادہ آلودہ ہوسکتی ہے۔ ڈائسن گلوبل کنیکٹڈ ایئرکوالٹی ڈیٹا پراجیکٹ کے مطابق گھروں کے اندر بالخصوص رات کے مطابق ہوا کی آلودگی زیادہ ہوتی ہے جب زیادہ لوگ گھر کے اندر ہوتے ہیں۔ ماحولیاتی سائنسدان سوفی رنگ کے بقول گھر کے اندر فضائی آلودگی کا سبب بننے والے ذرات کے لیولز البتہ کم ہوتے ہیں۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand