ہفتہ رفتہ : جمعہ 17 اکتوبر 2025

Afghan Soldiers Training

Source: AAP

آسٹریلیا میں برسراقتدار لیبر پارٹی کے ایک اہم رہنما نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلین ڈیفنس فورس غزہ میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی استحکام مشن کی حمایت کے لیے فوجی بھیجنے کے امکانات پر تیاری کر رہی ہے۔


  • وزیرِ دفاعی صنعت پیٹ کونرائے کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے ان کے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں بے حد مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان دو گھنٹے طویل ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ایک سربراہی اجلاس طے پا گیا ہے، جو بوداپیسٹ میں منعقد ہوگا — یہ مقام خود صدر ٹرمپ نے تجویز کیا تھا، جسے صدر پیوٹن نے فوراً قبول کر لیا۔
  • آسٹریلیا نے یوکرین کے ساتھ اپنی تاریخ کا پہلا دوطرفہ ٹیکس معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
  • پوپ لیو نے عالمی یوم خوراک [[16 اکتوبر]] کے موقع پر دنیا کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ بھوک کو بطورِ ہتھیار استعمال کرنے جیسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا خاتمہ کیا جائے۔
  • وفاقی وزیر برائے مواصلات انیکا ویلز اور eSafety کمشنر جولی انمین گرانٹ آج ریاستی و علاقائی وزرائے تعلیم سے ملاقات کریں گی تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کے نفاذ کی تیاری کی جا سکے، جو 10 دسمبر سے لاگو ہو رہی ہے۔
  • افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔


جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔


 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand