ہفتہ رفتہ : جمعہ 20 فروری 2026

Prince Andrew speaking in a television interview at Windsor in 2021

Prince Andrew speaking in a television interview at Windsor in 2021 Source: AAP

برطانیہ میں Andrew Mountbatten-Windsor کو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کے شبے میں بارہ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد زیرِ تفتیش حالت میں رہا کر دیا گیا ہے۔ 66 برس کے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو 19 فروری کو نورفک کے ایک پولیس تھانے سے باہر آتے دیکھا گیا۔ یہ تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب امریکی تفتیش سے متعلق لاکھوں صفحات منظرِ عام پر آئے، جن میں یہ الزامات شامل تھے کہ انہوں نے 2010 میں خفیہ سرکاری تجارتی رپورٹس سزا یافتہ مجرم Jeffrey Epstein کو بھیجی تھیں۔ وہ جدید تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے سینئر برطانوی شاہی فرد ہیں۔ مرحوم ملکہ Queen Elizabeth II کے دوسرے صاحبزادے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر ان الزامات کی مسلسل تردید کرتے آئے ہیں اور ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔


  • آسٹریلیا میں سیاسی رہنماؤں نے مرحوم برطانوی ملکہ Queen Elizabeth II کے دوسرے صاحبزادے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی گرفتاری کو غیر معمولی پیش رفت قرار دیا ہے۔ 66 سالہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو جمعرات کی شب (آسٹریلوی مشرقی معیاری وقت کے مطابق) حراست میں لیا گیا تھا اور بارہ گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا، تاہم وہ بدستور زیرِ تفتیش ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے شاہی اعزازات سے محروم ہو چکے ہیں، لیکن اب بھی برطانوی تخت کے آٹھویں نمبر پر وارث ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیرِ صحت Mark Butler نے Channel Seven سے گفتگو میں کہا کہ یہ گرفتاری برطانوی شاہی خاندان کے لیے ایک اہم اور غیر معمولی موڑ ہے۔

  • سڈنی کی مسلم برادری نے سینیٹر Pauline Hanson پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان کے دوران لکیمبا کا دورہ کریں تاکہ علاقے اور مقامی افراد کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ سڈنی کے مضافاتی علاقے Lakemba میں رمضان کی شب بازار کے دوران دس لاکھ تک افراد کی آمد متوقع ہے، تاہم حالیہ بیانات کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سینیٹر ہینسن نے دعویٰ کیا تھا کہ “اچھے مسلمان نہیں ہوتے” اور یہ بھی کہا کہ اگر مزید مسلمانوں کو آسٹریلیا آنے کی اجازت دی گئی تو آئندہ نسلیں متاثر ہوں گی۔ان بیانات کے بعد Lakemba Mosque کو تیسرا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، جس نے رمضان کے آغاز پر تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ وزیراعظم Anthony Albanese نے ABC سے گفتگو میں کہا کہ اس نوعیت کی زبان تقسیم کو ہوا دے سکتی ہے اور معاشرتی تناؤ میں اضافہ کر سکتی ہے۔

  • کینٹربری بینکس ٹاؤن کے میئر Bilal El-Hayek نے مطالبہ کیا ہے کہ ون نیشن جماعت کی رہنما پالین ہینسن کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران لکیمبا مسجد سمیت مختلف مسلم اداروں کو موصول ہونے والی دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ہینسن کے بیانات نفرت انگیز تقاریر سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں کیونکہ یہ ایک محفوظ مذہبی گروہ کے خلاف امتیازی رویوں کو ہوا دیتے ہیں۔

  • اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو تقریباً دس دن کی مہلت دی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے، بصورتِ دیگر نتائج کا سامنا کرے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے اور امریکہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

  • نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سڈنی کے شمال مغرب میں ایک نیم دیہی جائیداد پر چھاپہ مارا ہے، جو 85 سالہ بزرگ Chris Baghsarian کے مبینہ اغوا سے متعلق سمجھی جا رہی ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے تفتیشی سربراہ Andrew Marks نے بتایا کہ ڈورال کے علاقے میں واقع ایک ویران جائیداد کی تلاشی لی گئی، جہاں ممکنہ طور پر انہیں کچھ عرصہ رکھا گیا تھا، تاہم وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ پولیس نے مقامی رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع جرائم کی اطلاع دینے والی ہاٹ لائن کو دیں۔

  • آسٹریلیا کی سرمائی اولمپکس مہم ایک اور تمغے کی امید کے ساتھ جاری ہے۔ 16 سالہ انڈرا براؤن نے خواتین فری اسکی ہاف پائپ کے فائنل کے لیے رسائی حاصل کر لی ہے۔ مقابلہ اٹلی کے مقام لیوینو میں منعقد ہو رہا ہے۔ کینیڈا کی سابق چیمپئن Cassie Sharpe دوسرے مرحلے کے دوران گر گئیں اور انہیں برفانی اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ فائنل میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔

  • بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ مرحلے مکمل ہو چکے ہیں اور اب سپر ایٹ مرحلہ 21 فروری سے شروع ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ زمبابوے کی قومی ٹیم نے گروپ بی میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جبکہ ویسٹ انڈیز بھی ان کے ساتھ کوالیفائی کر گئی۔ افغانستان نے کینیڈا کو 82 رنز سے ہرایا، جہاں ابراہیم زدران نے 95 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ بھارت نے نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دی۔ شیوم دوبے نے 66 رنز بنائے جبکہ ورون چکرورتی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی قومی ٹیم گروپ مرحلے میں ناکام رہی اور سپر ایٹ تک رسائی حاصل نہ کر سکی، جو 2009 کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ ٹیم آئندہ مقابلوں کے لیے تفصیلی جائزے کی تیاری کر رہی ہے۔ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، زمبابوے، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، اور اب سیمی فائنل کی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now