اس پوڈکاسٹ ایپیسوڈ میں ہم نے واصل آزاد سے گفتگو کی جو ایک ویزا کنسلٹنٹ ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ آسٹریلیا نے حال ہی میں ویزا کے حصول کے لیے دو نئے انگریزی زبان کے ٹیسٹ قبول کرنے شروع کیے ہیں، جس سے ان لوگوں کے لیے راستے کھل گئے ہیں جو پہلے محدود آپشنز کی وجہ سے مشکل کا شکار تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی ای کی رینکنگ میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں اب مختلف اسکورز کے برابر سمجھنے کے نئے معیارات سامنے آئے ہیں۔ اس پیش رفت سے طلبہ، ہنرمند افراد اور دیگر ویزا درخواست دہندگان کے لیے مزید مواقع اور سہولتیں پیدا ہو رہی ہیں، اور یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ تبدیلیاں مستقبل کے ویزا پلانز پر کیسے اثر ڈال سکتی ہیں۔
____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے,
اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔