تعطیلات کے دوارن تفریح کے لئے کم قیمت پر حاصل کردہ غیر قانونی کشتیوں کے خطرات کیا ہیں؟

CREDIT-Australian Maritime Safety Authority - AMSA.jpg

آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کے منیجر آپریشنز (نارتھ) جسٹن ولیمز نے بطور ترجمان موسمِ گرما میں غیر قانونی چارٹر کشتیوں میں اضافے، مسافروں کی حفاظت اور قانونی تقاضوں پر تفصیلی مؤقف پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سستی کشتیوں کی تشہیر، زیادہ مانگ اور آگاہی کی کمی اس رجحان میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔


آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی ( Australian Maritime Safety Authority) کے منیجر آپریشنز (نارتھ) جسٹن ولیمز کے مطابق موسمِ گرما میں غیر قانونی چارٹر کشتیوں میں اضافہ سوشل میڈیا پر سستی تشہیر، زیادہ مانگ اور عوامی آگاہی کی کمی کے باعث ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت اور حفاظتی تقاضے پورے کیے بغیر چلنے والی کشتیاں مسافروں اور عملے دونوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔
“بغیر اجازت اور حفاظتی تقاضے پورے کیے کشتیاں کرائے پر دینا ایک بڑا خطرہ ہے۔”
Credit: Australian Maritime Safety Authority - AMSA3.jpg
Australian Maritime Safety Authority
کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو سفر سے پہلے کشتی کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن کی تصدیق ضرور کرنی چاہیے اور صرف منظور شدہ آپریٹرز کا انتخاب کرنا چاہیے۔ جسٹن ولیمز کے مطابق غیر قانونی طور پر کشتیاں کرائے پر دینے والے مالکان کو سخت جرمانوں اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
“ہم عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کے لیے صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ آپریٹرز کے ساتھ ہی بکنگ کریں۔”
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand