Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

2026 کی مردم شماری میں کیا نیا ہوگا اور مردم شماری کی رات یا Census Night سے کیا مراد ہے ؟

Emily Walter, spokesperson for the national census at the Australian Bureau of Statistics  (Supplied ABS)
Emily Walter, spokesperson for the national census at the Australian Bureau of Statistics (Credit ABS) Credit: Emily Walter, spokesperson for the national census at the Australian Bureau of Statistics (Supplied ABS)

آسٹریلیا میںہر پانچ سال بعد ہونے والی قومی مردم شماری اس سال 11 اگست 2026 کو منعقد ہوگی۔ اس بار مردم شماری فارم میں کچھ اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔ آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی قومی مردم شماری کی ترجمان ایمیلی والٹر کے مطابق یہ معلومات مستقبل کی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ سیریز کی پہلے قسط میں۔

تاریخِ اشاعت بجے

By Rehan Alavi

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

آسٹریلیا میںہر پانچ سال بعد ہونے والی قومی مردم شماری اس سال 11 اگست 2026 کو منعقد ہوگی۔ اس بار مردم شماری فارم میں کچھ اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔ آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی قومی مردم شماری کی ترجمان ایمیلی والٹر کے مطابق یہ معلومات مستقبل کی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ سیریز کی پہلے قسط میں۔

آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی قومی مردم شماری کی ترجمان ایمیلی والٹر نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ مردم شماری کی رات وہ مخصوص رات ہوتی ہے جس کی بنیاد پر پورے ملک کی آبادی کا “اسنیپ شاٹ” لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "مردم شماری کی رات ہمیں یہ جاننا ہوتا ہے کہ اُس وقت ملک میں کون موجود ہے، تاکہ درست اعداد و شمار جمع کیے جا سکیں۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ مردم شامری کے لئے تارکینِ وطن اور دیگر زبان بولنے والوں کے لئے ملازمت کے مواقع بھی موجود ہیں۔

ایمیلی والٹر نے کہا کہ 2026 کی مردم شماری میں سب سے نمایاں تبدیلی یہ ہے کہ اب لوگ اپنی نسلی شناخت (Ancestry) کے لیے ایک کے بجائے چار جوابات دے سکیں گے۔ ان کے مطابق، "اس سے لوگوں کے ثقافتی پس منظر کو زیادہ بہتر اور تفصیل سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔"

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now