کیا آپ جانتے ہیں کہ کاروباری اجازت نامے، کرائے کے مکان سے متعلق مسئلے یا خاندانی مدد کے لیے آپ کس سے رابطہ کر سکتے ہیں؟ فیدیلی، کیرول اور عبیر کی کہانیوں کے ذریعے جانیں کہ آسٹریلیا میں حکومت کی تین سطحیں کیسے کام کرتی ہیں۔ معلوم کریں کہ مقامی، ریاستی یا علاقائی اور وفاقی حکومتوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور مدد کے لیے کہاں رجوع کرنا چاہیے۔
How Australia Works یا آسٹریلیا کا نظام کیسے کام کرتا ہے؟ کی پہلی قسط میں فیدیلی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، کیرول کرائے کے مکان سے متعلق ایک تنازع حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ عبیر اپنے خاندان کی پرورش کے دوران مدد کی ضرورت محسوس کرتی ہیں۔ ان کی کہانیاں یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کہ آسٹریلیا میں حکومت کی تین سطحیں آپ کی روزمرہ زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں اور یہ جاننا کیوں ضروری ہے کہ کس معاملے کی ذمہ داری کس حکومت کی ہے، تاکہ آپ درست مدد حاصل کر سکیں۔
اپنی زبان میں اس سیریز کی تمام اقساط دیکھیں۔
اگلی قسط: جانیں کہ آسٹریلوی قوانین بنانے، نافذ کرنے اور ان پر عمل درآمد میں پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدالتوں کا کیا کردار ہے، اور یہ بھی جانیں کہ جب آپ کسی جرمانے کو چیلنج کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔
آسٹریلیا کا نظام کیسے کام کرتا ہے 60 زبانوں میں دستیاب ہے۔
کریڈٹس :
How Australia Works ایس بی ایس آڈیو اور Australia Explained کا پوڈکاسٹ ہے۔
میزبان: افنان ملک
تحقیق اور صحافت: گونزالو اگوئریگومیزکورٹا
ساؤنڈ ڈیزائن، مکس، اصل موسیقی اور تھیم: ایل-فریش دی لائن
قانون اور شہری امور کے مشیر: ڈاکٹر جیسنٹا ساسین، اسکول آف لا، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی
آرٹ ورک اور ڈیزائن: فرانسسکو اورٹیز اور یوڈائی اروشیما
تحریر، تخلیق اور پروڈکشن: جوزیپا کوسانووچ
ایڈیٹر، Australia Explained: روزا جرمین
ہیڈ آف ایجوکیشنل اینڈ ایسینشل سروسز، SBS Audio: جینین گوگن
ہم آسٹریلیا بھر کی ان زمینوں کے روایتی نگہبانوں کو تسلیم کرتے ہیں جہاں یہ پوڈکاسٹ تیار اور سنا جاتا ہے۔ ہم ماضی اور حال کے بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس براعظم کے اولین باشندوں، آبوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر لوگوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
پارلیمانی مواد: آسٹریلین ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کے اقتباسات آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے تعاون سے شامل کیے گئے ہیں۔ دولتِ مشترکہ آسٹریلیا کے کاپی رائٹ کے تحت۔ قابلِ اطلاق لائسنس کی شرائط کے مطابق کریئیٹو کامنز لائسنس کے تحت استعمال کیا گیا ہے۔

![[JPG]_How-Australia-Works_Ep1.jpg](https://assets.sbs.com.au/dims4/default/d1d4da1/2147483647/strip/true/crop/3200x1800+0+0/resize/1280x720!/quality/90/?url=https%3A%2F%2Fsbs-au-brightspot.s3.ap-southeast-2.amazonaws.com%2Fe9%2F46%2F56cf4ff54074a36476e0bcb73e13%2Fjpg-how-australia-works-ep1.jpg&imwidth=1280)
![[JPG]_How-Australia-Works_Ep0.jpg](https://assets.sbs.com.au/dims4/default/9a0f61e/2147483647/strip/true/crop/3200x1800+0+0/resize/1280x720!/quality/90/?url=https%3A%2F%2Fsbs-au-brightspot.s3.ap-southeast-2.amazonaws.com%2F8f%2F15%2F83a000db458f9fc153fde8cde907%2Fjpg-how-australia-works-ep0.jpg&imwidth=1280)


