Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

SBS Examines:دایاں بازو؟بایاں بازو؟ آسٹریلیا میں نظریاتی صنفی تفریق؟

Untitled design (3).png

گزشتہ سال دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والے انتخابات نے نوجوان مردوں اور عورتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم کو ظاہر کیا۔ کیا یہاں(آسٹریلیا) بھی ایسا ہی ہوگا؟


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Alex Tarney, Olivia Di Iorio, Warda Waqar

پیش کار Olivia Di Iorio

ذریعہ: SBS




Share this with family and friends


گزشتہ سال دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والے انتخابات نے نوجوان مردوں اور عورتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم کو ظاہر کیا۔ کیا یہاں(آسٹریلیا) بھی ایسا ہی ہوگا؟


پوری دنیا میں، نوجوان سیاسی میدان میں مزید دائیں بازو کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ 

امریکہ میں 18 سے 29 سال کی عمر کے 56 فیصد مردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا جبکہ 40 فیصد خواتین نے ووٹ دیا۔

تاہم، ماہرین نے کہا ہے کہ کچھ ایسے عوامل ہیں جو بیرون ملک کے مقابلے آسٹریلیا میں انتہائی دائیں بازو کی حمایت میں رکاوٹ ہیں۔

آسٹریلیا میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے اندرونی کاموں پر تحقیق کرنے کے بعد، یونیورسٹی آف کینبرا میں سنٹر فار ڈیلیبرٹیو ڈیموکریسی اینڈ گلوبل گورننس کے سینئر ریسرچ فیلو جارڈن میک سوینی نے کہا کہ وہ اتنے منظم نہیں ہیں۔

"ضروری نہیں کہ (امیدوار) (سیاسی) جماعت کی پوزیشن سے غیر مطمئن ہوں لیکن ممکن ہے کہ وہ ان کے کام کے طریقے سے (مطمئن نہ ہوں)۔" 

لازمی ووٹنگ بھی ایک کردار ادا کرتی ہے۔

نوجوان محقق اور فلینڈرز یونیورسٹی میں گورنمنٹ میں لیکچرر انتفاض چودھری نے کہا کہ سخت دائیں نظریات اعتدال پسند اور ترقی پسند ووٹروں کی وجہ سے کمزور ہو جاتے ہیں۔

"بطور آسٹریلین ہم زیادہ معتدل (سنیٹرل) ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں انتخابی عمل باقی دنیا سے مختلف ہے۔"

ایس بی ایس ایگزامنز کی اس قسط میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ دائیں بازو اور بائیں بازو کی قوتوں سے متعلق کیا آسٹریلیامین بھی نظریاتی صنفی تفریق ہے؟

______________
اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقےSBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now