SKIP TO MAIN CONTENT

ذہنی صحت پر بات کرنا "کمزوری" کیوں سمجھا جاتا ہے؟ جنوبی ایشیائی کمیونٹیز میں ورزش اور ذہنی صحت کا تعلق

Untitled design (2).png
Source: Facebook / Syed Musa Kazim

جسمانی ورزش کو عام طور پر صرف جسمانی تندرستی سے جوڑا جاتا ہے، لیکن سائنسی تحقیق کے مطابق اس کا ذہنی صحت پر بھی گہرا اثر ہوتا ہے۔ خاص طور پر جنوبی ایشیائی کمیونٹیز میں، جہاں ذہنی صحت کے موضوع کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے یا اسے شرم اور stigma سے جوڑ دیا جاتا ہے، ورزش اور ذہنی تندرستی کے درمیان تعلق کو سمجھنا خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں ایس بی ایس اردو نے ماہر نفسیات ڈاکٹر سید موسیٰ کاظم سے بات کی۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

جسمانی ورزش کو عام طور پر صرف جسمانی تندرستی سے جوڑا جاتا ہے، لیکن سائنسی تحقیق کے مطابق اس کا ذہنی صحت پر بھی گہرا اثر ہوتا ہے۔ خاص طور پر جنوبی ایشیائی کمیونٹیز میں، جہاں ذہنی صحت کے موضوع کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے یا اسے شرم اور stigma سے جوڑ دیا جاتا ہے، ورزش اور ذہنی تندرستی کے درمیان تعلق کو سمجھنا خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں ایس بی ایس اردو نے ماہر نفسیات ڈاکٹر سید موسیٰ کاظم سے بات کی۔

ڈاکٹر موسیٰ کاظم کے مطابق جسمانی سرگرمی کے دوران دماغ میں Endorphins، Serotonin اور Dopamine جیسے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں، جن کی کمی کو ڈپریشن اور اضطراب جیسی ذہنی کیفیات سے جوڑا جاتا ہے، اسی لیے ورزش کو ایک قدرتی اور بغیر مضر اثرات کے علاج کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی کمیونٹیز میں ذہنی صحت کے حوالے سے موجود taboos اور stigma کی وجہ سے لوگ ورزش کو ذہنی صحت کے ذریعے کے طور پر اپنانے سے گریز کرتے ہیں، اور اکثر اسے صرف روحانیت یا مذہبی رسومات سے جوڑ دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر موسیٰ نے یہ بھی وضاحت کی کہ اجتماعی سرگرمیاں انفرادی ورزش کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں کیونکہ کمیونٹی کی collectivist نوعیت اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق تارکین وطن، خاص طور پر نوجوان نسل، جو دو ثقافتوں کے درمیان دباؤ یعنی acculturative stress کا شکار ہوتی ہے، کے لیے جسمانی سرگرمی ایک اہم coping mechanism کے طور پر کام کر سکتی ہے۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now