جدید ہئر اسٹائل اور گرومنگ کا رحجان : کیا ہئیر اسٹائلسٹ کو صرف ’نائی‘ سمجھنے کا تصور بدل رہا ہے؟

SBS South Asian - YouTube Thumbnail - Organic (3).png

Credit: SBS Urdu

باربر، نائی اور حجام، جنوبی ایشیا سمیت کئی معاشروں میں یہ نام بال کاٹنے والوں کے لئے مخصوص ہیں مگر کئی حلقوں میں ان کا شمار باوقار شعبوں میں نہیں کیا جاتا۔ مردوں میں گرومنگ کے بڑھتے رحجان کے باعث اب بالوں کے اسٹائلنگ صرف معمول کی ہئیر کٹنگ تک محدود نہیں اور اب اس پروفیشن میں آمدنی بھی بہت ہے۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


فیصل چغتائی سڈنی میں رومنگ آرٹسٹ اور ہئیر اسٹائیلسٹ کے طور پر کام کررہے ہیں اور کھیلوں اور شو بز کی مشہور سیلیبریٹیز ان کے صارفین میں شامل ہیں۔

ہئیرڈریسر اور گرومنگ آرٹسٹ فیصل چغتائی کہتے ہیں کہ تربیت یافتہ ہئر اسٹائیلسٹ کی بڑھتی مانگ ، مردوں کی گرومنگ کے مراکز پر بڑھتے ہجوم,اس شعبے میں اچھی آمدنی اور بالوں کی دیکھ بھال پر آگاہی . ان تمام عوامل کے باعث اب حجام اور نائی سمجھنے کا طقیانوسی تصور ختم ہو رہا ہے۔

IMG_3849.jpeg
Credit: SBS Urdu

فیصل کے مطابق اس وقت کئی نئے ہئر اسٹائل نوجوانوں میں مقبول ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ چہرے کی ساخت اور روزمرہ مصروفیات کو مدنظر رکھ کر اسٹائل چننا سب سے اہم ہے۔مگر کچھ صارف اپنے چہرے کے فیچرز سے غیر مطابقت والے بالوں کے اسٹائل بنوانے پر مُصر ہوتے ہیں جن کو قائل کرنا ایک چیلنج ہو تا ہے۔

اس پوڈ کاسٹ کی ویڈیو ہمارے یو ٹیوب چینل پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

فیصل بتاتے ہیں کہ آسٹریلین اور جنوبی ایشیائی سیلیبریٹیز، نوجوانوں کے بالوں کے فیشن پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا ٹرینڈز بھی ہیئر اسٹائل کے انتخاب کو تیزی سے بدل رہے ہیں۔ف یصل چغتائی مشورہ دیتے ہیں کہ بالوں کی صحت کے لیے باقاعدہ صفائی، مناسب پراڈکٹس اور ہیٹ اسٹائلنگ سے احتیاط ضروری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جدید فیشن اور ثقافتی شناخت کا توازن ہی نوجوانوں کے اسٹائل کو منفرد بناتا ہے۔

اس پوڈ کاسٹ میں بالوں کی حفاظت پر عام معلومات فراہم کی گئی ہے، انفرادی اور مخصوص مشاورت کے لئے اپنے ماہر پروفیشنل سے رابطہ کیجئے۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now