SBS Examines:یہ تضحیک آمیز اصطلاح آج کچھ آسٹریلینز کے لئے قابل فخر شناخت کیوں ہے؟

Untitled design.png

These Greek and Italian migrants share their experiences of Australia and their place within it. Credit: SBS Examines

یہ اصطلاح دوسری جنگ عظیم کے بعد آنے والے یونانی اور اطالوی تارکین وطن کی توہین کے طور پر استعمال کی گئی۔ لیکن اس کے بعد آنے والی نسلوں نے اپنی ثقافتی شناخت کو نئے سرے سے متعین کرتے ہوئے 'ووگ' کا دوبارہ اٰستعمال کیا ہے۔


انتباہ: تکلیف دہ زبان


Concetta Caristo ایک قابل فخر ووگ ہیں۔
 

لیکن اس کے والد کے لیے یہ لفظ تضحیک آمیز تھا۔

"میں اسے فخر کی اصطلاح کے طور پر استعمال کرتی ہوں۔ میں واقعی کرتی ہوں۔ اور میں واضح طور پر سوچتی ہوں کہ تضحیک کا دارومدار لہجے پر ہے۔ اگر میں کسی کو اپنے لئے خراب ی ابرے لہجے میں یہ لفظ کہتے سنوں ، تو مجھے یقین ہے کہ یہ مجھے پریشان کر دے گا، میں شاید اس لفظ کے استعمال پر حیران رہ جاوں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لفظ کہاں تک پہنچ گیا ہے،" مزاح نگار اور ٹرپل جے میزبان نے ایس بی ایس کو بتایا۔

"میرے والد جو یہاں پیدا ہوئے تھے، ان کے مطابق اس کے استعمال کے لئے خراب لہجہ استعمال کیا جاتا تھا' تو یہ بہت ہی قابل ذکر تبدیلی ہے۔" 

یہ اصطلاح سلور 'ڈاگو' سے نکلی ہے۔

عالمی ڈائی اسپوراس ماہر اور یونانی آسٹریلوی ڈاکٹر اینڈونس پائپروگلو نے وضاحت کی کہ "ڈاگو کی اصطلاح اب استعال نہیں کی جاتی اور اس کی جگہ ’ووگ‘ استعمال ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ اس اصطلاح کا اصل مطلب انفیکشن یا بیماری ہے۔

سابق سوکرو پیٹر کیتھولوس، جو نو سال کی عمر میں یونان سے آسٹریلیا آئے تھے، یاد کرتے ہیں کہ ان کے خلاف لفظ ووگ کا استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "ایسے بہت سے لمحات ہیں جب مجھے متعدد بار’ووگ‘ کہا گیا۔"

"آپ کو ایک اجنبی کے طور پر دیکھا گیا، جیسے کہ 'آپ ہماری سرزمین پر کیا کر رہے ہیں؟' انہوں نے بہت کم سوچا کہ یہ لوگ جو بیرون ملک سے آئے تھے، اس ملک کی تعمیر میں بنیادی طور پر مدد کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کے لیے یہاں آئے تھے، جو کہ تارکین وطن نے کیا۔"

اگرچہ لفظ ووگ بہت سے آسٹریلوی باشندوں کے لیے ایک پیچیدہ معنی رکھتا ہے، ڈاکٹر پائپروگلو نے کہا کہ اس سے تارکین وطن کی نئی ثقافتی شناخت کو درست کرنے میں مدد ملی ہے۔

"بحیرہ روم سے تعلق رکھنے والے ان گروہوں کے باشندے خود کو پہچاننا شروع کر سکتے ہیں اور ایک خاص قسم کے متبادل آسٹریلین برتاو کا دعویٰ کر سکتے ہیں، جو ایک اچھا آسٹریلوی بننے کی ان یک ثقافتی پیش کشوں میں سے کچھ کے خلاف اور چیلنج کرتا ہے۔"

SBS Examines کا یہ ایپی سوڈ SBS کے 50 سال کا جشن مناتا ہے، جس میں براڈکاسٹر کے پہلے تارکین وطن سامعین میں سے کچھ اور جدید آسٹریلیا میں ان کے تعاون کو تسلیم کیا گیا ہے۔

______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقےSBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand