آسٹریلیا میں ائیر 12 کے طلباء کے لیے ہائی اسکول تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن یہ مرحلہ، ایچ ایس سی کے امتحانات کے بغیر عبور نہیں ہو سکتا۔ یہ طلبا ثانوی تعلیمی دور کے ان کے آخری مرحلے میں ہیں۔جس کے مختلف نام ہیں۔ مثلا نیو ساؤتھ ویلز میں، اسے ہائر سکول سرٹیفکیٹ کہا جاتا ہے... وکٹوریہ میں، وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن، کوئنز لینڈ میں، کوئنز لینڈ سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن، ۔ زیادہ تر کے لیے، یہ یونیورسٹی میں دخلے کا راستہ ہے، اس لیے ان فائنل امتحانات میں دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔
پناہ گزینوں کی بڑی تعداد غیر انگریزی بولنے والے پس منظر سے آتے ہیں۔ ملٹی کلچرل یوتھ ایڈووکیسی نیٹ ورک کے رانا ابراہیمی کا کہنا ہے کہ ہائی اسکول کا مرحلہتارکینِ وطن اور مہاجرین والدین اور بچوں دونوں کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔
پناہ گزینوں کے حامی گروپس کا کہنا ہے کہ طلباء کو اسکول کے بعد کی زندگی میں منتقلی میں مدد کرنے اور انہیں ہر ممکن موقع فراہم کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں تاکہ امتحانات دینے میں آسانی محسوس کریں
________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
یا اینڈرائیڈ
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے


