ملک میں پروفیشنلز کی شدید کمی, پھر امیگریشن پر پابندیاں کیوں؟ حکومتی وزیر اینی ایلی کی گفتگو

Federal Multicultural Affairs Minister Anne Aly Sept 12, 2025 – SBS .jpg

وزیر برائے ملٹی کلچرل ازم و اسمال بزنس اینی ایلی کہتی ہے کہ اگر امیگریشن کو محدود کیا جاتا ہے تو آسٹریلیا میں پہلے سے موجود افرادی قوت کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے گا- انہوں نے خاص طور پر نشاندہی کی کہ ملک کو اس وقت ڈاکٹرز، نرسز اور ایج کیئر ورکرز کی شدید ضرورت ہے-


آسٹریلیا میں امیگریشن پالیسی پر سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں حکومت نے اپوزیشن کی تجاویز کو عملی طور پر ناقابلِ عمل قرار دیا ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر برائے ملٹی کلچرل ازم و اسمال بزنس اینی ایلی کی اپوزیشن کی امیگریشن پالیسی پر سخت تنقید، اینی ایلی نے اپوزیشن لیڈر اینگس ٹیلر کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کو درکار اہم افرادی قوت کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امیگریشن کو محدود کیا جاتا ہے تو آسٹریلیا میں پہلے سے موجود افرادی قوت کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے گا-حکومتی وزیر نے کہا ، کیا اپوزیشن یہ نہیں چاہتی کہ پروفیشنل افراد آسٹریلیا آئیں؟ اگر انہیں روکا گیا تو ہمارا نظام کیسے چلے گا؟ ان کے مطابق، امیگریشن میں سختی نہ صرف صحت کے شعبے بلکہ دیگر اہم سروسز کو بھی متاثر کر سکتی ہے، جس سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

____________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now