Key Points
- حیدرآباد کنگز مین نے پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی جو پنڈیز کی مسلسل چھٹی شکست کا باعث بنی.
- اکستان پہلی مرتبہ فیفا ای نیشنز لیگ کا حصہ بننے جا رہا ہے
- ہاکی ورلڈ کپ نہیں ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ پاکستان فیفا ای نیشنز لیگ میں شامل ہو رہا ہے، تاہم اصل ہدف فیفا ای ورلڈ کپ میں شرکت ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے ای گیمنگ کلچر کو فروغ ملے گا اور باصلاحیت گیمرز سامنے آئیں گے، جبکہ پاکستان اس ایونٹ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کر رہا ہے آئیے آپ کو ان کی گفتگو سناتے ہیں.

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 میں کراؤڈ سے متعلق کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کریں گے اور شائقین کو اسٹیڈیمز تک لانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جاری حالات کو بھی دیکھنا ہوگا، ایسے وقت میں پی ایس ایل کا انعقاد خود ایک بڑی کامیابی ہے، آئیے اپکو چیرمین پی سی بی کی گفتگو سناتے ہیں.
چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ اگلے چار سے پانچ ماہ میں ورلڈ کپ، ایشین گیمز، پرو ہاکی لیگ کے آٹھ میچز اور ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سمیت اہم ایونٹس شیڈول ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت ٹیم کا اصل ٹارگٹ ورلڈ کپ نہیں بلکہ ایشین گیمز کا فائنل کھیل کر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا ہے، جبکہ کوشش ہونی چاہیے کہ قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنائے.
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی ۔






