حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟

SBS Urdu

Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif in consultation with ally parties members. Source: Asghar Hayat

لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی کے انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ حکومتی اتحادی فنڈز نہ ملنے پر ناراض، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اسلم بوتھانی اور خالد مگسی حکومت پر برہم جبکہ ایم کیو ایم نے بھی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری


لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلٰی پنجاب انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوباری گنتی کی جائے، دوبارہ رائے شماری میں جس کی اکثریت ہو گی وہ جیت جائے گا۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو آرٹیکل 130 چار کے تحت سیکنڈ پول ہو گا۔
urdu NEWS
The court said that Hamza will cease to be the chief minister if he loses the required majority after the exclusion of 25 votes by the presiding officer. Source: Asghar Hayat
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عط تارڑ نے کہا کہ فیصلہ خوش آئندہ ہے، ہم اس کو تسلیم کرتے ہیں اور اس پر عمل درآمد بھی کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم کو کہوٹہ کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے جو بدھ کے لیے طے شدہ تھا۔

کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور متعدد علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔

 موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے باضابطہ طور پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے '10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے قومی اسٹریٹجک سپورٹ یونٹ، فیز ون، گرین پاکستان پروگرام کی توسیع کا خصوصی آڈٹ کرنے کے لیے کہا ہے۔

ہباز شریف کی قیادت میں بننے والی اتحادی حکومت اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، فنڈز نہ ملنے پر اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اسلم بوتانی اور خالد مگسی حکومت پر برس پڑے، ایم کیو ایم نے بھی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا

صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، ایم کیو ایم، جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف کا حکمران جماعت پر دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا

پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط جلد ملنے کی امید پیدا ہوگئی، ادھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی۔


 

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand