ڈینیئل مارک لانتھیئر 30 سال سے زائد عرصے سے سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم اور روزگار کے پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ ڈیف ریچ پروگرام ( Deaf Reach Program) کے تحت پاکستان میں 9 مرکزی کیمپس، 50 سیٹلائٹ اسکولز، اور20 سے ذیادہ ڈیجیٹل کلاس رومز چلائے جا رہے ہیں۔3,200 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن میں 98 فیصد اسکالرشپ پر ہیں۔آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے ڈینئل مارک سے مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
ڈینیئل مارک لانتھیئر اس وقت آسٹریلیا آئے ہوئے ہیں۔کنیڈین نژاد ڈینیئل ڈیف ریچ پاکستان کے ڈائریکٹر ہیں۔ Deaf Reach بہرے افراد کے کے تعلیمی نصاب، اساتذہ کی تربیت اور روزگار کے مواقع کی نگرانی کرتے ہیں۔ پروگرام نے 60,000
سے زائد افراد کی زندگیاں بدلی ہیں اور 2,750 سے زائد معذور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بات چیت صحت مند آسٹریلیا کی صحت اور دیکھ بھال پر پوڈ کاسٹ سیریز کا حصہ ہے جس کی
ویڈہو یو ٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہے۔






