کرپٹوکرنسی ہے کیا ان کا کہنا تھا کہ عام انسان کی زبان میں سمجھنا چاہیں تو یوں کہا جائے گا کہ یہ ایک طرز کے سافٹ وئیرز ہیں جو پیمنٹس کو پروسس کرتے ہیں۔ ابھی تک جو سافٹ ویئرز دنیا میں استعمال ہو رہے ہیں وہ بینک کے کنٹرول میں ہیں۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ستوشی ناکاموٹو نامی شخص نے ایک سافٹ وئیر بنایا جسے "bitcoin" کہتے ہیں جس کا کام صرف انٹرنیٹ پر ایک شخص سے دوسرے میں values اور transactions کی منتقلی ہے ۔جس کی مثال وائٹ پیپر (پیر ٹو پیر کرنسی) ہے۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو بینک کی ضرورت نہ پڑے اور وہ اپنے موجود اثاثاجات یا وہ پیسہ جو آن لائن ہوتا ہے اس کو بینک کی مداخلت کے بغیر ایک دوسرے کو ٹراسفر کر سکیں۔

آسٹریلیا میں یہ کرنسی کیسے کام کر رہی ہے اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں اس کرنسی میں کام کرنا بہت آسان ہے۔ یہاں پر 2013 سے لوگ کرپٹو میں ڈیل کر رہے ہیں اور آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کرپٹو کی قانونی طور پر اکسچینجز موجود تھیں جہاں سے لوگ انہیں خرید سکتے تھے ۔ اس وقت آسٹریلیا میں بہت سی سروسز موجود ہیں خاص کر والٹ آف ستوشی کے نام سے ویب سائیٹ موجود ہے جہاں پر اپنی تنخواہ بھی کرپٹو میں لے سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں اس کی قبولیت کے باوجود لوگ ابھی اس سے واقف نہیں ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک حالیہ سروے کے مطابق 96% آسٹریلینز اس میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

روبیز اعجاز آسٹریلیا میں رضاکارانہ طور پر لوگوں کو جن میں زیا دہ تر مائگرنٹس شامل ہیں اس کرنسی کے بارے میں تعلیم دے رہے ہیں۔ تو ایس بی ایس کے اس سوال پر کہ لوگوں میں اس کرنسی کے متعلق کیا رجحان پایا ہے ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ رجحان نوجوانوں میں دیکھا گیا ہے جو سمارٹ فون سے باخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ ایپس کیسے کام کرتی ہیں۔ جو لوگ اس ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہو کر اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں انہیں سمجھ آتا ہے کہ Bitcoin ڈیجیٹل گولڈ کی طرح ہے جس کی قیمت وقت کے ساتھ اوپر جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا bitcoin کی قیمت گزشتہ دس سالوں میں 20 ملین فیصد اوپر آئی ہے اور لوگوں کو اس سے فائدہ بھی ہوا ہے۔
پاکستان میں بھی اس کرنسی کا رجحان بڑھ رہا ہے لیکن آسٹریلیا اور پاکستان میں اس کرنسے میں پیسہ لگانے یا پیسہ بنانے میں کیا فرق ہے۔؟
سب سے پہلا اور واضح فرق یہ ہے کہ یہ پاکستان میں غیر قانونی ہے جبکہ آسٹریلیا میں قانونی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں 50 سے 60 فیصد نو جوان ایسے ہیں جن کے پاس موبائل فونز میں Binance کی ایپ موجود ہے جس میں وہ کام کر رہیے ہیں۔ وقار زکاء بھی کوشس کر رہے ہیں کہ اسے پاکستان میں قانون قرار دیا جائے۔
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے
یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں
- کو سرچ کرکے انسٹال کیجئے SBS Radio ہماری موبائیل ایپ




