ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

پاکستانی سیاحت ، سڈنی کی سڑکوں پر!!

Source: supplied

پاکستان اسی اور نوے کی دہائی میں سیاحوں کے لئے ایک معروف مقام رہا ہے ۔ پاکستان کے نئے اور پرانے سیاحتی مقامات کو سڈنی کی ٹرانزٹ بسوں پر پینٹ کیا گیاہے۔ اس کامقصد سیاحوں کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے ۔

گذشتہ چند سالوں سے پاکستان سیاحت کے شوقین افراد کے لئے ایک اچھی منزل ثابت ہورہا ہے ۔ نہ صرف مختلف بین الاقوامی شہرت یافتہ ویلاگر اور بلاگرز پاکستان کا رخ کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کا مثبت تاثر مزید سیاحوں کو بھی اپنی جانب راغب کرہا ہے ۔ سال 2020 میں ایک بین الاقوامی سفری پورٹل "کونڈے نسٹ " نے پاکستان کوسیاحت کے لئے بہترین منزل قرار دیا۔

busses tourism pakistan
supplied

ایسے وقت میں سڈنی کی سڑکوں پر پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے آراستہ بسیں نہ صرف آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کو وطن کی یاد دلا رہی ہیں بلکہ آسٹریلیا کے مقامی افراد کو بھی اپنی طرف کھینچ رہی ہیں ۔ سماجی رابطوں کی کئی ویب سائیٹس اور مختلف سوشل میڈیا گروپس پر بھی ان بسوں کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جو پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات کی تصاویر سے مزین ہیں ۔ سڈنی کی سڑکوں پر دوڑتی بھاگتی ان بسوں پر پاکستانی سیاحتی مقامات اور مشہور عمارات کی تصویریں پینٹ کروانے کا قدم اٹھایا ہے نادر حافظ نے جو پیشیے کے لحاظ سے ایک ماہر نفسیات ہیں ۔

rst
supplied

نادر حافظ کے ہمراہ دیگر مقامی کاروباری حلقوں نے اس مہم میں اپنا حصہ ڈالا ہے ، جس کا مقصد پاکستان کے مثبت رخ کو دنیا کے سامنے لانا اور پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ دینا ہے ۔ نادر حافظ کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے وہ آسٹریلیا کے سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ خیال ان کے ذہن میں کیسے آیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک "بیگ پیکر سوسائیٹی" کی جانب سے پاکستان کو بہترین سیاحتی مقام قرار دئیے جانے کے بعد انہوں نے آسٹریلیا میں بھی پاکستان کی سیاحت کی ترویج کا فیصلہ کیا ۔

کووڈ 19 کی وجہ سے بین الاقوامی سفری پابندیوں اور سفر کے لئے مشکل حالات کے باوجود سیاحت کے فروغ اور سفر کی جانب راغب کرنے اشتہارات کا اصل مقصد بیان کرتے ہوئے نادر حافظ نے کہا کہ اس مہم کو ایسے وقت میں مشتہر کرتے ہوئے وہ چاہتے ہیں کہ ایک طرف پاکستان کا اچھا اور مثبت چہرہ بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا جائے تو دوسری طرف جب عالمی حالات بہتر ہوں اور زندگی معمول پر آجائے تو سیاحوں کے قدم پاکستان کی جانب بلا جھجک اٹھیں ۔

busses tourism pakistan
supplied

نادر حافظ نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہتریں اور خوبصورت ترین سیاحتی مقامات ابھی لوگوں کی نظروں میں نہیں آئے ہیں ۔ ان مقامات کو مشتہر کرنے  کے لئے ٹرانزٹ بسوں کا استعمال ، زیادہ افراد تک رسائی اور انوکھی اشتہاری مہم کی وجہ سے بہت اچھا لگا ۔ اس مہم میں چار پبلک بسوں کا استعمال کیا گیا ہے جن پر آٹھ ہفتوں سے بارہ ہفتوں تک یہ اشتہارات مزین رہیں گے ۔ ان اشتہارات میں خصوصی طور پر پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ اور اردو جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ نادر حافظ کا کہنا ہے کہ وہ  مستقبل میں آسٹریلیا کے دیگر شہروں میں بھی اس قسم کی اشتہاری مہموں کے ذریعے پاکستانی ثقافت و سیاحت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
پاکستانی سیاحت ، سڈنی کی سڑکوں پر!! 10/04/2021 08:00 ...
آسٹریلیا میں بھارتی ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی عطیاتی مہم 16/05/2021 09:47 ...
برطانوی ہائی کمشنر کی وائرل تصویر اور آسٹریلین پاکستانی جو برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں 15/05/2021 11:10 ...
'زمین ہجر پہ بھی کوئی عید ہوتی ہے؟' 12/05/2021 07:05 ...
عید کی تیاری میں ملبوسات کی خریداری ، کیا اس مرتبہ بجٹ آؤٹ ہو جائے گا ؟ 11/05/2021 06:52 ...
ایس بی ایس اردو 11 مئی 2021 11/05/2021 12:00 ...
تراویح کے انفرادی اجتماعات کے دوران حٖفظان صحت کا مکمل خیال 10/05/2021 06:00 ...
اردو خبریں 10 مئی 2021 10/05/2021 05:24 ...
ہر دور کی مقبول نعتیں ۔ آسٹریلیا کے ثنا خوانوں کا ہدیہ عقیدت 09/05/2021 1:00:21 ...
SBS Urdu News 7 May 2021 07/05/2021 10:00 ...
View More