آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے غزہ میں انسانی بحران کو سانحہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر مکمل امدادی رسائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے مزید 20 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں 11 ملین ڈالر اقوام متحدہ کے اداروں کو دیے جائیں گے جبکہ 5 ملین ڈالر ریڈ کراس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ پینی وونگ نے فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور دو ریاستی حل کو مستقل امن کا واحد راستہ قرار دیا۔
مزید جانئے

اسرائیل فلسطین تنازعہ: ایک مختصر تاریخ
دینہ منورہ کو ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے “صحت مند شہر” قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے 80 معیار مکمل کرنے پر مدینہ کو یہ درجہ دیا گیا، جبکہ طائف، تبوک اور الدرعیہ سمیت سعودی عرب کے 14 دیگر شہر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ مدینہ کو یہ اعزاز پہلی بار 2019 میں ملا تھا۔
____