مختصر خبریں : 30 مارچ 2026

USA and Iran Flag with grunge texture background

Vector of USA and Iran flag with grunge texture background. This illustration is an EPS 10 file with contains transparency effects. Credit: simon2579/Getty Images

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خطے میں فوری اور مؤثر جنگ بندی کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے- اسلام آباد اس وقت عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارتی اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ اس اہم موقع پر مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ کچھ حلقے اسے ایک سفارتی موقع ضائع ہونے سے تعبیر کر رہے ہیں۔


وکٹوریا میں مفرور ملزم ڈیذی فری مین پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے شمال مشرقی وکٹوریا میں پیش آیا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے چھ ماہ قبل پورپنکہ میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد فرار اختیار کیا تھا۔واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا، جبکہ تفتیش پروفیشنل اسٹینڈرڈز کمانڈ کے تحت جاری ہے۔

آسٹریلیا میں فیول بحران کے پیش نظر نیشنل کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

حکام کے مطابق فی الحال ایندھن کی سپلائی معمول کے مطابق ہے اور راشن بندی زیر غور نہیں، تاہم اسٹریٹ آف ہرمز کی صورتحال کے باعث مستقبل میں قیمتوں میں اضافے کے خدشات موجود ہیں۔ ٹریژرر جم چالمرز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بچت کے لیے ورک فرام ہوم جیسے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے فیول ایکسائز میں کمی کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز اس وقت خالی اسٹیڈیمز میں کھیلے جا رہے ہیں، جس پر شائقین، فرنچائز مالکان اور کھلاڑیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت یہ فیصلہ کیا تھا۔ تاہم مختلف فرنچائزز نے مطالبہ کیا ہے کہ محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے تاکہ کرکٹ کا ماحول بحال ہو سکے۔ کئی پاکستانی کرکٹرز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین کے بغیر میچز کا جوش متاثر ہوتا ہے-

_________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now