ایس بی ایس کے 50 سال — صحافیوں اور پروڈیوسرز کی زبانی یادگار لمحات

A montage of journalists and presenters of SBS over the years.

SBS is celebrating 50 years since its beginnings as two small multilingual radio stations, 2EA and 3EA. Source: SBS

ایس بی ایس اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 9 جون 1975 کو 'ریڈیو ایتھنک آسٹریلیا' کا آغاز ہوا—یہ ایک جراتمندانہ تجربہ تھا جسے اُس وقت کے پہلے فیڈرل کمشنر برائے کمیونٹی ریلیشنز، ال گراس بی نے شروع کیا۔


آسٹریلیا کے سابق وزیر امیگریشن نے ریڈیو ایتھنک آسٹریلیا کو یہ مشن دیا تھا کہ وہ موجودہ میڈی کیئر کے ابتدائی ورژن میڈی بینک، کے منصوبے کو دوسری زبانیں بولنے والے تارکین وطن اور مہاجرین تک ان کی زبانوں میں پہنچائے۔ایس بی ایس اردو کے ایکزیکیٹیو پروڈیوسر ریحان علوی بتاتے ہیں کہ جب سنہ دو ہزار میں وہ ایس بی ایس کی اردو ٹیم کا حصہ بنےتو اردو شو اتوار کو صبح دس بجے ہوتا تھا اور لوگ اس کے انتظار میں اپنی دیگر مصروفیات کو پسِ پشت ڈال دیتے تھے۔ اپنے وطن کےملکی حالات ، پاکستانی خبریں، اور یہاں آنے والی پاکستانی اور ہندوستانی اہم شخصیات، سیلیبریٹیز کے انٹرویز پروگرام کے اہم اور مقبول ترین سلسلے ہوتے اور ساتھ ہی کمیونیوٹی اعلانات، ٹاک بیک، آؤٹ سائیڈ براڈکاسٹنگ وین سے براہ راست نشریات، اور اہم مواقع پر ریڈیو تھون یہ سب بے حد مقبول تھے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے منتقلی نے ایس بی ایس اردو کو اپنے سامعین کو ناظرین بھی بنا دیا اور اردو پروگرام سننے کے ساتھ ساتھ پڑھنے اور دیکھنے کا پلیٹ فارم بھی بن گیا۔ کچھ ہی سالوں میں انسٹاگرام، اور فیس بک پر بھی ایس بی ایس اردو کے ہزاروں صارٖفین اور سبکرائیبرز بن گئے۔
اردو پروگرام کے پیش کار صلاح الدین احمد، یاسمین سید اور اشرف شاد بالترتیب سنہ 70 سے 2000 تک اردو پروگرام سے وابستہ رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک چیلنچنگ وقت تھا مگر سب میں بڑا جوش اور جذبہ تھا
آسٹریلیا کے سب سے متنوع نشریاتی ادارے کے طور پر، اسپیشل براڈکاسٹنگ سروس (ایس بی ایس) کا مقصد تمام آسٹریلینزکی ثقافتوں کا جشن منانا ہے تاکہ ایک ہم آہنگ معاشرہ قائم ہو۔
یہ سال 1975 تھا جب سڈنی کا 2EA اور میلبرن کا 3EA پہلی بار آن ایئر ہوئے۔
On SBS On Demand, a dedicated SBS50 Hub, features all things SBS from across the decades, including powerful originals and iconic arthouse films.
ایس بی ایس ٹیلی ویژن کا آغاز 1980 میں ہوا۔ آج ایس بی ایس ایک کثیر پلیٹ فارم میڈیا ادارہ ہے، جس میں چھ چینلز اور ڈیجیٹل سروس 'ایس بی ایس آن ڈیمانڈ' شامل ہیں۔

ایس بی ایس کے مینیجنگ ڈائریکٹر جیمز ٹیلر کے مطابق SBS News آسٹریلیا کی سب سے معتبر نیوز سروس ہے۔ یہ عوامی نشریات کی مضبوط بنیاد ہے۔ ہم تین سال متواتر 'پوڈکاسٹر آف دی ایئر' رہے ہیں۔"
ایس بی ایس نے ہمیشہ فسٹ نیشنز کی کہانیاں سنائیں، چاہے ریڈیو ہو یا ٹیلی ویژن۔
2012 میں NITV ایس بی ایس کا حصہ بنا، اور اس کی پہلی نشریات الورو سے ہوئی۔

2025 میں، ایس بی ایس آسٹریلوی میڈیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔
مستقبل کے لیے جیمز ٹیلر کچھ دلچسپ منصوبے بتاتے ہیں۔

"اگلے سال وسط میں SBS دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ، فیفا مینز ورلڈ کپ، دوبارہ نشریاتی حقوق کے ساتھ۔ فری ٹو ائیر نشر کرے گا اور اگلے سال حکومت کو ایک کاروباری منصوبہ پیش کررہا تاکہ ویسٹرن سڈنی میں SBS کا پروڈکشن مرکز اور ٹیلنٹ انکیوبیٹر قائم کیا جا سکے۔
Collage SBS 50 REHAn OB and TRadiothon.jpg
SBS promotes inclusion by inspiring Australians to respect and celebrate diversity. (SBS Urdu)


______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , 
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand