HSC میں 99.95 اے ٹی اے آر حاصل کرنا صوفیہ شیخ کی کامیابی کا صرف ایک پہلو ہے۔ان کی تعلیمی کامیابیوں کے ساتھ اپنی پاکٹ منی سے چئیرٹی سپورٹ کے باعث وہ یوتھ ایمبیسیڈر بنیں ۔ ان کے والد اور والدہ دونوں ڈاکٹر ہیں مگر والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی ہونے کے باوجود صوفیہ پر ڈاکٹر بننے یا والدین کی پسند کے شعبے میں جانے کا پریشر نہیں ڈالا اور نہ ہی ان کو نیپو کڈز بنانے کی کوشش کی۔۔ صوفیہ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔تفصیل سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
صوفیہ شیخ نے ثابت کیا کہ بہترین نتائج اور سماجی شعور ساتھ ساتھ چل سکتے ہیںاعلیٰ تعلیمی کامیابی کے ساتھ دوسروں کی مدد کا جذبہ انہیں منفرد بناتا ہے۔
۔99.95 ATAR کے باوجود ان کی پہچان صرف تعلیم نہیں بلکہ انسان دوستی بھی ہے۔ پاکٹ منی سے چیریٹی سپورٹ کرنے والی صوفیہ شیخ صرف ایک ٹاپ اسٹوڈنٹ نہیں۔کھیل، تعلیم اور سماجی خدمت میں ان کی متوازن زندگی توجہ کا مرکز بن گئی ہے والدین نے دباؤ نہیں، اعتماد دیا اور صوفیہ شیخ نے اپنی شناخت خود بنائی

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے
شئیر





