کوئینزلینڈ سے اسلامک شیعہ کونسل آف کوئینزلینڈ (آئی ایس سی کیو) کے احسان اسدی نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے اس مہم کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم میں ہر کمیونٹی کے افراد موجود ہیں۔
احسان کا کہنا تھا کہ سن 2010 سے یہ تنظیم کام کر رہی ہے اور 2014 سے ہم نے یہ سوچا کہ ہم کمیونٹی کے لیے خون کے عطیات اکھٹے کرنے کا کام شروع کریں اور عاشورہ کے دن ہم نے یہ مہم شروع کی۔
ریڈ کراس کی وین اس مہم میں تنظیم کی مدد کرتی ہے اور اس سلسلے میں ہماری مدد اس وقت کے وزیر صحت کیمرون نک نے اس سلسلے میں ہماری بہت مدد کی اور اب ہر سال ریڈ کراس کی وین آتی ہے اور خون کے عطیات اکھٹا کرتی ہیں۔
خواتین کا خون کے عطیات اکھٹے کرنے میں کردار کے بارے میں حنا زہرا نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین نے اس دفعہ مردوں کے شانہ بشانہ اس مہم میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں خواتین میں اس بارے میں ابہام تھے جو کہ ان کو صحیح طریقے سے رہنمائی کرنے سے دور کر دیے گئے۔ ان کے مطابق عطیات لینے والوں کے لیے بھی یہ بات اچھی تھی کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین نے اس میں شرکت کی۔

Source: Supplied by Ehsaan Asadi
احسان نے کووڈ کے دوران اس مہم میں مشکلات کے سوال کے جواب میں بتایا کہ لوگ اب عادی ہو چکے ہیں کہ کیسے کووڈ سے بچنے کے مراحل سے گزرنا ہے تو اس سلسلے میں زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں۔ سماجی دوری اور ماسک پہننے کے اصولوں پر لوگ پہلے سے عمل کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ 150 کے قریب لوگوں نے آن لائن بکنگ کروا کر رکھی تھی۔
اس سال آسٹریلیا میں کووڈ کے دوران خون کے عطیات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اس سلسلے میں احسان کا کہنا تھا کہ ہم اسے پورے آسٹریلیا کے لیے عطیات کا کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم صرف یہ مہم عاشور کے دن کرتے ہیں اور ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اگلے سال اس کو دو دن تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Source: Supplied by Ehsaan Asadi
احسان نے بتایا کہ خون دینے کے رحجان کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سن 2015 میں پہلے دن 25 لوگوں نے خون کے عطیات دیے تھے جبکہ 2021 میں 130 سے زائد لوگوں نے خون کے عطیات جمع کرائے ہیں۔
- پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast - کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے