ایڈیلیڈ میں پاک بھارت کمیونیٹی کا مشترکہ دو روزہ رنگا رنگ ’ ملاپ‘ اسپورٹ میلہ

HARMONY WEEK  MONDAY 21 - SUNDAY 27 MARCH 2022

HARMONY WEEK MONDAY 21 - SUNDAY 27 MARCH 2022 Source: www.harmony.gov.au

ایڈیلیڈ پاکستانی کلچر گروپ اور ہندوستانی کمیونیٹی کے اڈیلیڈ ملٹی کلچرل اسپورٹس کلب نے مشترکہ طور پر ملاپ کے نام سے انڈیا پاکستان اسپورٹس ڈے منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ 13-12 مارچ کو ہونے والے اس دو روزہ رنگا رنگ پرگرام میں بھارتی اور پاکستانی کمیونیٹیز مل کر فوڈ اسٹال لگانے کے ساتھ کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کر رہے ہیں اس سلسلے میں لبیب احمد، لبنیٰ حماد، کے ڈی سنگھ، آصف اور حماد ظفر سے بات چیت میں سنئے کہ اس بار ہارمونی ویک کے موقع پر Multicultural Initiative of Linking All Australian People ( ملاپ MILAAP) پاکستانیوں اور بھارتیوں کو قریب لا نے کا کام کس طرح مل جل کر رہی ہے۔


یڈلیڈ میں ہارمونی یا یکجہتی کا ہفتہ منفرد طریقے سے منانے کی  نئی ریت ڈالی گئی ہے اور اس بار ایڈیلیڈ پاکستانی کلچر گروپ اور ہندوستانی کمیونیٹی کے اڈیلیڈ ملٹی کلچرل اسپورٹس کلب نے مشترکہ طور پر ملاپ کے نام سے انڈیا پاکستان اسپورٹس ڈے منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ 13-12 مارچ کو ہونے والے اس دو روزہ رنگا رنگ پرگرام میں بھارتی اور پاکستانی کمیونیٹیز مل کر فوڈ اسٹال لگانے کے ساتھ کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے  پروگام کے منتظمین میں سے لبیب احمد، لبنیٰ حماد، کے ڈی سنگھ، آصف اور حماد ظفر نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ

پاکستانیوں اور بھارتیوں کو قریب لا نے کا کام کھیلوں اور کھانوں کی مشترکہ  روایات کے ذریعے کر رہی ہے۔
Harmony week in South Australia.
(L-R Clockwise) KD Singh, Labeeb Ahmed, Hammad Zafar and Lubna Hammad. Source: Adelaide Pakistanis Multicultural Group
ان کا کہنا تھا کہ یک جہتی یا ہارمنی ڈے کے سلسلے میں ایڈیلیڈ میں اس نوعیت کے پہلے منفرد ایونٹ میں پاکستانی اور ہندوستانی کمیونٹیز  نہ صرف تین مقبول کھیلوں کرکٹ، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لیں گے بلکہ ایک ہی چھت کے نیچے دونوں ممالک کے روایتی کھانوں کے ذائقوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق ان دونوں ممالک کے درمیان  ہمیشہ دلچسپ، سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور مقابلے ہوتے ہیں اور ہم یہاں آسٹریلیا میں مل جلُ کر یک جہتی کے ساتھ  آسٹریلیا کے ملٹی کلچزم کو نمایاں کر رہے ہیں۔
یہ  پروگرام   13 12مارچ کو ایڈیلیڈ کی دو دوست کمیونٹیز کے درمیان  ہوں گے جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح بین الثقافتی صحت مندانہ سرگرمیاں اپنی  الگ شناخت کے باوجود  ساتھ مل کر کام کر سکتی ہیں یہاں رہنے والی پُ امن کمیونیٹیز ایک دوسرے کا  احترام کرتی ہیں اس سے ایک طرف سماجی ہم آہنگی اور کمیونٹیز کی ایک دوسرے کے پروگراموں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو دوسری طرف یہ ہم آہنگی آسٹریلین ثقافت کا طرہ امتیاز بھی ہے۔


اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے








شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand