خواتین کی راہ میں بے جا رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں تو وہ بڑے سے بڑا معرکہ سر کرسکتی ہیں۔ اسکا ثبوت ہمیں مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین کی کامیابیوں سے بخوبی مل جاتا ہے۔ اس لیے آج ہم آپکی ملاقات گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی پاور ومن سے کروائنگے جنھوں نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس میں بین الاقوامی کامیابی حاصل کی ہے اور پوری دنیا میں خواتین کی جسمانی اور ذہنی طاقت کی پہچان بن گئی ہیں۔ میں بات کر رہی ہوں انیتا کریم کی جنھوں نے بنکاک کے معتبر لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی حریف کو تین راونڈز میں شکست دے کر اس خطرناک کھیل میں بےمثال کامیابی اورعالمی شہرت حاصل کی ہے۔ آج کی ملاقات میں آپ انکے بھائی، کوچ، گائیڈ اور دوست اولومی کریم سے بھی ملیں گے جو خود بھی ایک مارشل آرٹسٹ ہیں اور پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرتے رہتے ہیں۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
شئیر





