اے میری ماں میرا سارا مقام تم سے ہے

Motherday day

Source: Flickr

دنیا کے مختلف معاشروں میں مدرز ڈے مختلف طریقوں سے منایا جا تا ہے۔ اردو کمیونیٹی میں ماں سے محبت کے اظہار کے لئے خدمت گزاری ، شعر و سخن ، کارڈ اور پھول اور لفظوں کی مہک جیسے تمام اظہاریے استعمال ہوتے ہیں۔ اور اس صوتی فیچر میں آ پ کو یہ سب کچھ ملے گا اور ساتھ ہی آن لائین تصویری مقابلے میں حصہ لے کر شاندار گفٹ ہیمپر جیتنے کا موقع بھی۔


آسٹریلیا میں مدرز ڈے ہر سال   مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے اور مختلف معاشروں میں اس دن کو منانے کے مختلف طریقے ہیں۔ مگر اس بار یہ دن  رمضان میں کرونا وائیرس کے لاک ڈاؤن کے دوران آ یا ہےاور لوگ مختلف طریقوں سے ماں کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں


  • آسٹریلیا میں مقیم تارکینِ وطن کی اکثریت کے بچے اور مائیں دونوں ہی اس دن کو خاص سمجھتے ہیں
  •  ماں سے محبت کے اظہار کے لئے شعر و سخن ، خدمت گزاری اور  کارڈ اور پھول اور لفظوں کی مہک جیسے تمام اظہاریے استعمال ہوتے ہیں
  •  ایس بی ایس کے مدرز ڈے کےآن لائین تصویری مقابلے کے جیتنے والے آپ بھی ہو سکتے ہیں  

اس فیچر میں آسٹریلیا میں مقیم کمیونیٹی کے افراد کی آرا جان سکیں گے ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم، محترمہ ملیحہ نقوی اور ان کی چودہ سالہ  صاحبزادی انجلین زہرہ، محترمہ سمینہ باقر اور ان کی نو سالہ بیٹی زہرہ حسن اور کچھ معروف اور مشہور ہستیاں ماں کی عظمت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

 مدرز ڈے کے موقع پر ایک صارف اوسطاً 2.8 کارڈ خریدتا ہے۔ ایک تحقیق کےمطابق اس دن لوگ آڈیو اور ویڈیو پر پر اپنی ماؤں سے زیادہ گفتگو کرتے ہیں۔ اور موجودہ لاک ڈآن کے ماحول میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ ماں سے محبت کے لئے ایک خاص دن  منانا ضروری ہے یا نہیں اس بحث سے قطع نظر اب اس دن کو پاکستانی معاشرے میں بھی قبولیت مل رہی ہے

سوشل میڈیا پر مدرز ڈے پر ’ماں تجھے سلام‘، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل  ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز چلتے ہیں۔ صارفین سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات 'مدزر ڈے' مناتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات کا اظہار کرتا ہے ۔ نیا کے تمام ممالک میں ہی مئی کے دوسرے اتوار کو مدر ڈے نہیں منایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں ا س حوالے سے مختلف رواج ہیں۔ عام طور پر اس دن ماؤں کو پھول اوراس دن پھولوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق اس دن 67 فیصد افراد پھول خریدتے ہیںتحائف دئیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت و افادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔ مدرز ڈے کے موقع پر آپ نہ صرف  شعر و سخن سے سجا ایس بی ایس اردو کا خصوصی پوڈ کاسٹ سنئیے 

مدرز ڈے کے موقع پر ایس بی ایس آسٹریلین سامعین کے لئے خصوصی تصویری مقابلہ منعقد کیا۔

  اپنی والدہ کےساتھ خصوصی تعلق کے اظہار کے لئے والدہ کے ساتھ  اپنی یہ تصویر بھیج کر انعام جیتنے والی نیو ساؤتھ ویلز کی رفعت لطیف نے اس تصویر سے خصوصی تعلق کا  اظہار کرتے ہوئے  یہ لکھا
یہ پکچر میرے لئے بہت خاص ہے کیونکہ اب ہم پتہ نہیں کب اس طرح ایک ساتھ ہوں گے۔ میں یہاں بریجنگ ویزے پر ہوں جا نہیں سکتی۔ بھائی بھی پاکستان میں نہیں۔ تو یہ اس لئے میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اللہ ہماری امی کو ھمیشہ سلامت رکھے
Mothers day
Source: SBS



شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand