ڈیوڈ اسٹوارٹ سڈنی کے نارتھرن بیچز میں پینٹ کا کاروبار چلاتے ہیں اور بجلی کے اخراجات کم کرنے میں وہ دوسروں سے کئی قدم آگے ہیں۔
کلر میکر انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے مسٹر اسٹوارٹ نے بڑھتی قیمتوں کا مقابلہ پائیداری اور جدت کے ذریعے کیا ہے۔ اب اُن کی فیکٹری مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی پر چلتی ہے، جسے 100 کلو واٹ سولر سسٹم اور ایک کسٹم بیٹری سپورٹ کرتی ہے۔
کلئیمٹ کونسل کے مطابق کے مطابق بڑی بیٹریوں کی قیمتوں میں صرف پچھلے سال ہی 20 فیصد کمی آئی ہے، جس کے باعث زیادہ آسٹریلین انہیں خرید رہے ہیں۔
بجلی کی قیمتیں ملک کی افراطِ زر کو اوپر لے جا رہی ہیں ستمبر تک کے سال میں مہنگائی 3.2 فیصد بڑھی۔آسٹریلین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی رپورٹ کے مطابق یہ بڑھتے اخراجات ملک کے 2.5 ملین چھوٹے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔
آئندہ سال خسارے کے باعث بند ہونے والے کاروباری اداروں کی شرح 5 فیصد سے اوپر رہنے کی پیشگوئی ہے، اور مسٹر اسٹوارٹ جدوجہد کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ بچت کے طریقوں میں جدت لائیں
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے





