آسٹریلیا –جہاں دنیا کی سب سے ذیادہ الرجی کی اقسام پائی جاتی ہیں۔
ڈیلوئٹ ایکسس اکنامکس کی ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ تقریباً ہر تین میں سے ایک آسٹریلین کو الرجی ہے۔ یہ شرح پچھلے 18 برسوں میں دوگنی ہو گئی ہے – 2007 میں 4.1 ملین سے بڑھ کر 8.2 ملین تک جا پہنچی ہے۔
پروفیسر کرسٹن پیریٹ، نیشنل ایلرجی سینٹر آف ایکسیلنس اور مرڈوک چلڈرنز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس ڈرامائی اضافے کی کئی وجوہات ہیں
نیشنل ایلرجی سینٹر آف ایکسیلنس کی جانب سے تقریباً 17,000 گھروں پر کی گئی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا بھر میں اے سی ٹی ( ACT) جہاں دارلحکومت کینبرا واقع ہے، جہاں الرجی کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
تقریباً 24 فیصد آسٹریلین کو ہے فیور سے ، 7 فیصد کو فوڈ الرجی سے اور 5 فیصد افراد کو مختلف ادویات سے الرجی ہےDeloitte Access Economics رپورٹ
____