کووڈ ۱۹ کے دوران آسٹریلیا کے 47 ارب پتیوں کی دولت میں دوگنا اضافہ

Private airplane with red carpet

Aussie billionaires are getting richer during pandemic Source: The Image Bank RF

آسٹریلیا کے 47 ارب پتیوں کی دولت میں تقریباً 205 ملین ڈالر یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں تک کہ اگر یہ چند افراد اپنی دولت کا 99 فیصد کھو دیتے ہیں، تب بھی وہ عالمی آبادی کے 99 فیصد افراد سے زیادہ امیر رہیں گے۔


کووڈ ۱۹ کی عالمگیر وبا کے دوران جہاں کروڑوں لوگوں نے مالی نقصانات اٹھائے ہیں، وہیں دنیا کے امیر ترین افراد کے مالیاتی خزانوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے 47 ارب پتیوں نے کووڈ ۱۹ کے پہلے دو سالوں میں اپنی دولت کو دوگنا کر کے ۲۵۵ بلین ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔ جسکا مطلب ہے کہ یہ افراد فی سیکنڈ ۲۳۰۰ ڈالر کی شرح سے کما رہے ہیں۔

امدادی گروپ آکسفام کی حالیہ شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معاشرے میں بڑھتی ہوئی اس عدم مساوات کو عالمی سطح پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کی دولت میں اضافہ پراپرٹی اور اسٹاک مارکٹ میں تیزی کے باعث ہورہا ہے۔

آکسفام کی ڈاریکٹر آف پروگرامز انتھیا سپنکس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے 47 ارب پتیوں کی دولت میں تقریباً 205 ملین ڈالر یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں تک کہ اگر یہ چند افراد اپنی دولت کا 99 فیصد کھو دیتے ہیں، تب بھی وہ 99  فیصدعالمی آبادی سے  زیادہ امیر رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اگر دنیا میں دولت کی عدم مساوات اسی طرح بڑھتی رہی تو اس سے ہر سال ہزاروں اموات کا خطرہ ہے جس کی وجوہات میں صحت کے ذرائع تک رسائی ، جنسی تشدد میں اضافہ اور بھوک شامل ہیں۔

اسی لیے آکسفام دنیا کی حکومتوں جن میں آسٹریلوی حکومت بھی شامل ہے سے امیر افراد پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس لگانے کی استدعا کر رہا ہے۔

آسٹریلین کونسل آف سوشل سروس کی چیف ایگزیکیٹو کیسنڈرا گولڈی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عام افراد کو سماجی تحفظ مہیا کرنے کیلیے اپنی حکومت کی آمدنی بڑھانا پڑے گی۔
دوسری جانب چند ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی انتخابات نزدیک ہونے کے باعث اس بات کے قصیر امکانات ہیں کہ سیاستدان ٹیکسوں میں اضافے کے بارے میں سوچیں۔ البتہ انھیں ایسی پالیسیوں کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیئے جس سے دولت کی عدم مساوات میں کمی لائی جاسکے۔

اسی بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کرافرڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر پیٹر وائٹ فرڈ نے عمر رسیدہ افراد کی نگہداشت کے اداروں میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔


 

پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand