سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی سزائے موت کا فیصلہ، بنگلہ دیش میں گہری سیاسی تقسیم اور تشدد کا خدشہ

Verdict In The July Killings Case Fugitive Former Prime Minister Sheikh Hasina Sentenced To Death In Dhaka.

People celebrate the court's verdict after Bangladesh's fugitive former Prime Minister Sheikh Hasina is found guilty and sentenced to death in Dhaka, Bangladesh Source: Getty / NurPhoto/NurPhoto via Getty Images

بنگلہ دیش کی سابقہ وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو گزشتہ سال طلبہ کی سربراہی میں ہونے والی بغاوت کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت آیا ہے جب ملک کئی دہائیوں میں اپنی تاریخ کے شدید ترین سیاسی بحران سے گزر رہا ہے ۔ شیخ حسینہ اس فیصلے کو غیر قانونی غیر منصفانہ اور سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہیں۔


بنگلہ دیش اس وقت شدید سیاسی کشیدگی کے دور سے گزر رہا ہے۔78 سالہ برطرف وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو ڈھاکہ کی ایک خصوصی عدالت نے گزشتہ سال اگست میں ہونے والی طلبہ کی مزاحمت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔اس فیصلے نے ملک میں دوبارہ بدامنی اور سیاسی تقسیم میں اضافے کے خدشات کے ساتھ آئندہ انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت پر سوالات اٹھا دئے ہیں۔ہ

مقدمے کی صدارت کرنے والے جج، جسٹس گولام مرتضیٰ موزمدار نے یہ فیصلہ بھرے ہوئے کمرہ عدالت میں براہِ راست پڑھ کر سنایا۔

شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں موجود ہیں۔
آن لائن جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی اور اس ٹریبونل کو غیر قانونی، سیاسی بنیادوں پر قائم اور اپنے دفاع کے حق سے محروم قرار دیا۔
عدالت کے باہر متاثرین کے اہلخانہ اور زندہ بچ جانے والے افراد بینرز اور پھول لیے جمع تھے۔
ان میں عبدالرّب بھی شامل تھے، جن کے بیٹے معراج کو جھڑپوں کی تصویریں بناتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔
ڈھاکا میں حسینہ کی سابق رہائش کے باہر احتجاج جاری رہا اور مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔
ان مظاہروں میں طالبہ نوشین نور بھی شامل تھیں۔
دوسری جانب عوامی لیگ کے حامی مزاحمت کی بات کر رہے ہیں۔ سینئر رہنما جہانگیر کبیر نانک نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کیا۔
انہوں نے موجودہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان رویانہ شمداسانی نے کہا کہ احتساب منصفانہ ٹرائل کے اصولوں پر قربان نہیں ہونا چاہیے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجودگی کے دوران حسینہ کا سیاست میں واپسی کا امکان نہیں۔
سیاسی تجزیہ کار جیوتی رحمان کہتے ہیں کہ عوامی لیگ کو نئی قیادت کی طرف جانا ہوگا۔
سزائے موت کے فیصلے، متنازع ٹریبونل،متحرب گروپوں کے احتجاج اور انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ، اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بنگلہ دیش میں مزاکرات اور بات چیت کے دروازے کھلتے ہیں یا پُر تشدد احتجاج کے۔

یہ رپورٹ ایسام الغالب نے ایس بی ایس نیوز کے لیے تیار کی جسے اردو سامعین کے لئے ریحان علوی نے پیش کیا۔

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand