بِگ بیَش لیگ: میلبرن اسٹارز کی ’ ہاوس آف رؤف‘ ممبرشپ لانچ، ایم سی جی کا ایک اسٹینڈ ’پاکستان بے‘ کہلائے گا

Haris rauf Pakistan Bay2.jfif

بگ بیش لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل رکن بننے والے فاسٹ باولر حارث روف کو میلبرن اسٹارز کی جانب سے انوکھے اعزاز سے نوازا تے ہوئے ’ہاؤس آف رؤف‘ ممبرشپ لانچ کردی۔جبکہ پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ایم سی جی کے ایک اسٹینڈ کو ’پاکستان بے‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔


میلبرن اسٹارز نے ہاوس آف روف ممبرشپ لانچ کردی، ایم سی جی کا ایک اسٹینڈ پاکستان بے کہلائے گا

بگ بیش لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل رکن بننے والے فاسٹ باولر حارث روف کو میلبرن اسٹارز کی جانب سے انوکھے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ بی بی ایل کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے شائقین کرکٹ کے لیے فاسٹ باولر حارث روف سے منسوب ہاؤس آف روف ممبرشپ لانچ کردی۔
ہاوس آف روف ممبرشپ حاصل کرنے والے کرکٹ کے مداح میلبرن کرکٹ گراونڈ کے ایک مخصوص اسٹینڈ میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس اسٹینڈ کو پاکستان بے کا نام دیا گیا ہے۔ میلبرن اسٹارز نے فی الحال اپنے ابتدائی تین ہوم میچز کے لیے ہاؤس آف روف ممبرشپ اور پاکستان بے کو متعارف کروایا ہے۔
یہ تین میچز 13 دسمبر، 2 اور 6 جنوری کو تاریخی میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ممبرشپ کے تحت میلبرن کرکٹ گراونڈ میں لیول ون اسٹینڈ کو پاکستان بے کا نام دے دیا گیا۔ فاسٹ باولر حارث روف اور اسپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ کے تیرہویں سیزن میں پاکستان کی جانب سے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ اس ضمن میں ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع ہوگئی ہے۔ میلبرن اسٹارز کے فینز انگیجمنٹ مینجر نے ایس بی ایس اردو کو بتایا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر اسٹینڈ بنانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو ایم سی جی کی جانب کھینچ کر لانا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پی ایم الیون اور پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے مابین چار روزہ میچ کی تاریخوں کے اعلان کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم آسٹریلیا اینتھونی البانیز نے بتایا کہ وہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی فاسٹ باولنگ کے مداح رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیائے کرکٹ میں ایک قابل فخر قوم ہے اور وہ پی ایم الیون کی طرف سے ایک باصلاحیت پاکستانی اسکواڈ سے نبردآزما ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
————————————
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand