پورے ملک کی مساجد میں آسٹریلین مسلمانوں کی خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم

Blood donation program rolls out across the country's mosques

Signing up to give blood at Rooty Hill Mosque in Sydney. Source: SBS

اومی کرون ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے نتیجے میں آسٹریلیا میں خون کے عطیات میں تیزی سے کمی ہوئی ہے مگر اس سے نمٹنے کے لیے اسلامی کمیونٹی نےملک گیر خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ملک بھر میں جمعہ کی نماز میں شرکت کرنے والوں سے اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کے جواب میں نمازیوں نے اس مہم میں بھرپور حصہ لیا ہے۔


امام عبیر تھانوی نے سڈنی کے جنوب مغرب میں  رہنے والی مسلم کمیونٹی سے خون دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ دینا قرانی احکامات کے عین مطابق ہے ۔  سڈنی کی روٹی ہل مسجد میں خون کے عطیاتی مہإ میں حصہ لینے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ااس بے حد ضروری مہم میں اپنا حصہ ڈالیں 

ملک بھر کی 43 مساجد میں ریڈ کراس سٹیشن قائم کیے گئے جہاں منتظمین نے 1500 افراد کے رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا ۔

ڈاکٹر محمد کاہلون آسٹریلین اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ہیں۔

آسٹریلیا میں اومی کرون ویرینٹ کے باعث خون کے ذخیرے میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

خون کی اشد ضرورت کے ذخیرے میں کمی نہ صرف  سرجریز  میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے بلکہ اس کمی سے زندگیوں کو  بھی خطرہ لاحق ہے۔

 کووڈ ۱۹ کے انفیکشن کے باعث حالیہ ہفتوں میں  خون کے عطیہ دینے والے  ایک لاکھ افراد عطیات نہیں دے سکے. کووڈ کے باعث عطیات دینے والوں میں سے آدھے سے ذیادہ افراد کی بکنگ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس دوران آسٹریلیا کی مساجد میں خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع ہوئی ہے جس میں کمیونیٹی کے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

 جن مساجد میں عطیات لینے کی سہولت نہیں ہے وہاں جن لوگوں نے خون کا عطیہ دینے کے لئے رجسٹریشن کروایا ہے انہیں ریڈ کراس کے خون کے مراکز میں عطیہ دینے والوں کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔۔

 سڈنی کی روٹی ہل مسجد کے مرکز میں موجود  آئی سی یو کے ماہر ڈاکٹر آصف رضا  کا کہنا ہے کہ اس پورے عمل میں صرف ایک گھنٹہ لگتا ہے – لیکن یہ وقت  کا بہترین استعمال ہے، ان کے مطابق خون کے  ہر عطیے سے تین جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

جہاں تک ان پہلی بار عطیہ دہندگان کا تعلق ہے – وہ دوبارہ خون دینے کے لیے پرجوش ہیں۔

ملک میں 40 لاکھ افراد خون کا عطیہ دینے کے اہل ہیں  مگر ان میں سے صرف معمولی تعداد ہی خون کا عظیہ دینے والوں کی رجسٹریشن فہرست میں شامل ہیں۔

 مسلم کمیونیٹی کی اس کامیاب مہم کے بعد اب  خون کے عطیات دینے کی اپیل کو دیگر کمیونیٹیز تک  وسیع کیا جارہا ہے تاکہ دیگر کمیونٹیز کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی جائے۔

ایس بی ایس نیوز کے لیے ڈوم ووکووچ اور مایا جیمیسن کا فیچر، جو ایس بی ایس اردو کے لئے ریحان علوی نے پیش کیا


اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے  اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا  نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پورے ملک کی مساجد میں آسٹریلین مسلمانوں کی خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم | SBS Urdu