یہ فیلوشپ پروگرام ساڑھے سات ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ وکٹوریا میں تحقیق اور صنعت کے درمیان تعلق مضبوط بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے آئندہ برسوں میں پچاس نئی کمپنیاں قائم کرنے اور کم از کم پچاس نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Breakthrough Victoria کے مطابق، ہر منتخب فیلو کے اسٹارٹ اپ کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری دی جائے گی تاکہ وہ اپنی تحقیق کو تجارتی شکل دے سکیں۔
اسی حوالے سے SBS اردو نے گفتگو کی Breakthrough Victoria فیلوشپ پروگرام کے نمائندے مسٹر کنو پٹیل سے — جنہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام وکٹوریا میں تحقیقی اختراع (innovation) کو عملی زندگی سے جوڑنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ ان کے مطابق، تحقیق سے کاروبار تک کا سفر اکثر پیچیدہ ہوتا ہے، اور یہی فیلوشپ محققین کو رہنمائی، سرمایہ کاری، اور تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے۔
پروگرام کی کامیاب فیلوز میں شامل ہیں نورِ کرشمہ شیخ، جو یونیورسٹی آف میلبورن میں ریسرچ فیلو ہیں۔ وہ ایک ایسا AI سے لیس کیمرہ تیار کر رہی ہیں جو بغیر بایوپسی کے جلد کے سرطان کی تشخیص کر سکتا ہے۔ ان کا اسٹارٹ اپ DeepDerm اس مقصد کے لیے فلکیاتی معیار کی امیجنگ کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ جلدی تشخیص کو سستا، تیز، اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے — خاص طور پر دیہی اور محروم علاقوں کے لیے۔
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ، اردو پرگرام سننے کے اور طریقے ، “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast ، Apple Podcast