سابق سیاسی اسٹافر بروس لیئرمن* نے وہ درخواست ہار دی ہے جس میں انہوں نے عدالت کے اُس فیصلے کو پلٹوانے کی کوشش کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ غالب امکان ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی بریٹنی ہگنز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں ریپ کیا تھا۔
فیڈرل کورٹ کی فل کورٹ نے مسٹر لیئرمن کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ابتدائی جج کا اپریل 2024 کا فیصلہ ان کے ساتھ طریقہ کار کے لحاظ سے غیر منصفانہ تھا۔
اپیل مسترد ہونے کا مطلب ہے کہ دیوالیہ پن کے قریب پہنچے مسٹر لیئرمن کو جسٹس لی کے اصل فیصلے کے مطابق چینل ٹین اور صحافی لیزا وِلنکنسن کو دو ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جسٹس مائیکل وِگنی نے کہا کہ ابتدائی فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں : منگل 02 دسمبر 2025
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے



