اسرائیل اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ اسرائیل کے وزیر اعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے آسٹریلین فیصلے پر اپنی تنقید کو دہرایا ہے- اس بار اسرائیلی وزیر اعظم نے آسٹریلین میڈیا آؤٹ لیٹ کا انتخاب کیا۔
آسٹریلیا برطانیہ اور فرانس کے ساتھ، ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکا ہے ، جس کے بعد اسرائیل سے آسٹریلیا کے تعلقات میں تناو آیا جو مسلسل جاری ہے
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس ہفتے کے شروع میں اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم انتھونی البانی کو کمزور قرار دیا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے کہا [[بدھ 20 اگست کو]] وہ بیجمین نیتن یاہو کی تنقید کو ذاتی طور پر نہیں لیتے، انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے آسٹریلیا کی پوزیشن کے بارے میں کھل کر بات چیت کرنے کا انتخاب کیا تو وہ اس صورتحال سے مطمئن محسوس کرتے ہیں، جس سے انہیں غزہ کے تنازعے کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کا خاکہ پیش کرنے کا موقع ملا۔





