کیا آپ اپنا فون منقطع کرنے کےمتحمل ہوسکتے ہیں؟

mobile phones Source: Getty
بڑھتی مہنگائی ا ور افراط زر نے جہاں ضرورت زندگی کی ہر شےکو متاثر کیا ہے وہیں آسٹریلیا میں کچھ حلقوں کے لئے موبائل فون استعمال کرنا بھی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے ایک نئی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ آسٹریلیا میں گزشتہ 12 مہینوں میں 2.4 ملین لوگوں کو اپنے فون اور انٹرنیٹ کے بل ادا کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلوی کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ سال 406,428 صارفین کی خدمات منقطع ہونے کے انکشاف کے بعد وفاقی حکومت سے مداخلت کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
شئیر